سابق صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووندکے چیف سیکوریٹی آفیسر(ADC) یوپی ایف کی جانب سے بین الاقوامی سفیر برائے امن مقرر

تازہ خبر تلنگانہ
حیدرآباد :6۔اکٹوبر
(پریس نوٹ )
 اقوام متحدہ کی امن کاوشوں میں دیرینہ حصہ داری پرہر ہندوستانی کوفخر ہے۔ ہرہندوستانی اقوام متحدہ کے امن کے مشن کے دوران اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی لگن’ جذبے اورخیرسگالی سے انجام دہی کی بنا پرہمارے امن کی کاوشوں کونہایت عزت وافتخارسے نوازاجارہاہے۔میدان عمل میں قیام امن کے لئے خدمات کے ساتھ ساتھ پالیسی ڈیولپمنٹ کی سطح پر ہماری کاوشیں بھی مستقل بنیادوں پر جاری وساری ہیں۔
اس دن ہم اس امر کو یقینی بنانے کے لئے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ دنیا میں امن واستحکام اور سلامتی برقرار رکھنے میں قیام امن کا طریقہ کار نہایت اہم ہے۔  ان خیالات کااظہارحیدرآباد میں پروفیسر ایم ایم اے نجیب انٹرنیشنل پیس ایمبیسڈر یو پی ایف کی صدارت میں اتوار کو شام 5 بجے کنٹری کلب سکندرآباد میں ایک تقریب کررہے تھے۔
 اس تقریب کی نگرانی ایم ایم اے نجیب ‘ یو پی ایف یو این پلازہ، نیویارک، یو ایس اے کے ذریعے ریاست کے پہلے بین الاقوامی امن سفیر کے طور پر اعزاز سے نوازا گیا۔انتہائی پرامن اور کامیاب طریقے سے منعقد ہونے والی تقریب میں سیاسی، سماجی، بیوروکریٹک اور سفارتی میدان کے نمائندوں کے علاوہ بیرونی ممالک کے معززین اور حکام نے شرکت کی۔ سب سے مشہور تجارتی گروپ کے آئکن نے شرکت کی۔
 جس میں مذکورہ بالا پروفیسر عبداللہ محمد نور، خصوصی مشیر برائے صومالیہ پارلیمنٹ، سری لکھن سنگھ’ سینئر سیکورٹی آفیسر اے ڈی سی ٹو سابق صدر ہند سری رام ناتھ کووند، ڈاکٹر محمد امیر تلنگانہ اسٹیٹ انفارمیشن کمشنر، محترم جناب میر ناصر علی خان۔ قازقستان کی قونصل جنرل محترمہ ڈاکٹر سنیتا دیویا راج ریڈی ہیڈ آف مشن ٹو انڈیا ورلڈ ہیومینٹی کمیشن فلوریڈا یو ایس اے بطور مہمان خصوصی موجود تھیں۔
 تلنگانہ اور آندھرا پردیش سے سینئر بین الاقوامی سفیر برائے امن، فلوریڈا ڈاکٹر پگڈی پتی دیویا، محمد عبدالمجید سکریٹری جنرل ورلڈ پیس آرگنائزیشن، حافظ و قاری محمد علی صاحب نائب صدر عالمی امن تنظیم، جناب سید سراج الدین سی ای او ایلیٹ انٹرنیشنل گروپ متحدہ عرب امارات۔ متحدہ عرب امارات سے جناب ناصر سالم بابر،حیب محمدالعیدروس ‘ ڈاکٹرسیدحبیب امام قادری کے علاوہ اس میٹنگ میں انڈیا ہیومن رائٹس اینڈ ڈیولپمنٹ فورم کے چیئرمین جناب محمد عبدالمجیب پٹیل کے علاوہ شہر کی معروف شخصیات اور معزز خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
 جناب ایم اے نجیب، بین الاقوامی سفیر برائے امن نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد پوری دنیا کے لوگوں میں امن کی اہمیت، احترام انسانیت جیسی روایات کو فروغ دینا اور اس حوالے سے لوگوں میں شعور بیدار کرنا ہے۔ اس موقع پر دیگر مندوبین نے بھی خطاب کیا اور سب نے سفیر امن ایم اے نجیب کی کاوشوں کو سراہا جو ہر سال ملک کے مختلف شہروں میں اس تقریب کا انعقاد کرتے رہتے ہیں۔ اس موقع پر بہترین خدمات سرانجام دینے والوں کو اعزازات سے نوازا گیا۔