کیلیفورنیا میں بھیانک سڑک حادثہ، 15 افراد ہلاک۔متعدد زخمی

تازہ خبر عالمی

امریکہ:3؍مارچ
(زین نیوز ڈیسک)
امریکہ کی ریاست جنوبی کیلیفورنیا میں پیش آۓ سڑک ایک حادثہ میں 15 افراد ہلاک اود کئ ایک زخمی ہوگۓ۔یہ واقعہ ٹرک۔منی بس کے آپسی تصادم کے نتیجہ میں پیش آیا۔

نیشنل ہائی ئوئے پیٹرولنگ پولیس عہدیدار واٹسن کے مطابق جنوبی کیلیفورنیاکی امپیریل کاؤنٹی میں ویان( منی بس) اور ٹرک کی ٹکر سے 14؍افراد برسر ہلاک ہوگۓ جبکہ ایک شخص کی دواخانہ میں دوران علاج اپنے زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔اس واقعہ میں 13فرادشدید زخمی ہوگئے۔مہلوکین کی عمر یں20 سے 55 سال کے درمیان بتائ گئ ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ منی بس میں 27افراد سوار تھے‘

پولیس نے بتایاکہ یہ سب زرعی مزدور تھے۔ حکام نے قیاس ظاہر کیاکہ مہلوکین کا تعلق مکسیکو سے ہوسکتا ہے