نرمل میں اے سی بی کے دھاؤے۔دو عہدیدار گرفتار

بین الریاستی تازہ خبر

نرمل : 2 / مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے نرمل منـڈل پنچایت عہدیدار( ایم پی او) کو ایک رئیل اسٹیٹ بیوپاری سے 2.25 لاکھ رشوت لیتے وقت رنگے ہاتھوں پکڑ لیا
تفصیلات کے مطابق نرمل ضلع مستقر پر ایک ریلٹر سے محکمہ پنچایت راج کی عمارت کی منظوری دینے کے لئے ایم پی او سرنیواس ریڈی نے 2.25لاکھ روپیے رشوت طلب کی تھی جس کے بعد ریلٹر نے انسداد رشوت ستانی عہدیداروں سے شکایت درج کروائی تھی جس پر اے سی پی ڈی ایس پی مسٹر سدرشن کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دیتے ہوئے عہدیداروں نے جال بھچاکر نرمل رورل پنچایت سکریٹری ستیہ نارائن سمیت سرنیواس ریـڈی کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔اے سی بی عہدیداروں نے ملزم سرنیواس ریڈی پر ایک مقدمہ درج رجسڑڈ کرلیا۔ چہارشنبہ کے دن کریم نگر میں خصوصی عدالت میں پیش کیا جائیگا