نئی دہلی27؍جنوری
نمائندہ خصوصی
بین الاقوامی توانائی ایجنسی ( آئی ای اے ) کے ارکان کے درمیان کلیدی اشتراک کے فریم ورک پر حکومت ہند نے 27 جنوری ، 2021 ء کو دستخط کئے ہیں ، جس کا مقصدباہمی اعتماد اور تعاون کو مستحکم کرنااور عالمی توانائی سکیورٹی ، استحکام اور پائیداری میں اضافہ کرنا ہے۔ اِس اشراکیت سے معلومات میں جامع تبادلے کو فروغ ملے گا اور یہ بھارت کے آئی ای اے کا مکمل رکن بننے کی جانب ایک اہم قدم ہو گا ۔بھارت کی طرف سے ، اِس مفاہمت نامے پر بجلی کے محکمے کے سکریٹری سنجیو نندن سہائے نے دستخط کئے ، جب کہ آئی ای اے کی طرف سے ، آئی ای اے کے ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر فتیہ بیرول نے دستخط کئے ۔کلیدی اشتراک کے متن کا تعین آئی ای اے کے ارکاناور بھارت کے ذریعے مشترکہ طور پر کیا جائے گا ، جس میں بھارت کے لئے آئی ای اے کے ایک کلیدی اشتراک کے طور پر فوائد اور ذمہ داریوں میں اضافے سمیت توانائی کی سکیورٹی، صاف اور پائیدار توانائی ،موثر توانائی ، بھارت میں پیٹرولیم کا ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ اور بھارت کو گیس پر مبنی معیشت کے طور پر وسعت دینے سمیت ایسوسی ایشن کے موجودہ شعبوں میں اشتراک اور کام کو فروغ ملے گا ۔آئی ای اے کا سکریٹریٹ ، بھارت میں تعاون پر مبنی سرگرمیوںکو نافذ کرنے اور آئی ای اے کے ارکان اور بھارت کے درمیان کلیدی اشتراک کو مزید فروغ دینے کے لئے تبادلۂ خیال میں سہولت پیدا کرے گا ۔حکومتِ ہند کی کوشش ہے کہ وہ مذکورہ بالا شناخت شدہ شعبوں میںفریم ورک معاہدے کے ذریعے توانائی کے سیکٹر میں کلیدی اور تکنیکی تعاون کو فروغ دینے اور ہمت افزائی کے لئے ضروری اقدامات کرے ۔
