ٹونک 27 جنوری
زین نیوز
راجستھان کے ضلع ٹونک کے صدر تھانہ علاقہ میں پیش آئے ایک المناک واقعہ میں ایک خاندان کے 8افراد ہلاک ہوگئے ۔جبکہ پانچ شدید زخمی ہوگئے ہیں جن میں دو خواتین کے علاوہ دو بچے بھی شامل ہیں ۔ تمام افراد کا تعلق مدھیہ پردیش کے ضلع راج گڑھ کے جیرا پور گاؤں سے بتایا گیا ہےیہ افراد ایک جیپ کے ذریعہ ضلع سیکر کے مشہور مذہبی مقام کھاٹو شیام جی کے درشن کے لئے آئے تھے ۔ گذشتہ شب درشن کے بعد اپنے آبائی مقام واپس ہورہے تھے درمیانی شب جے پور کوٹہ قومی شاہراہ پر ٹونک کے ضلع ہیڈ کوارٹر سے تقرہباًایک کلو میٹر دور این ایچ 12 پر ایک پلیا پر پیچھے سے آنے والے ایک تیز رفتار ٹریلر نے جیپ کو ٹکر ماردی جس کی وجہ سے جیپ میں سوار آٹھ افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے ہلاک ہونے والوں میں چار مرد ، دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں زخمیوں کے علاج کے لئے ٹونک کے سعادت ہاسپٹیل منتقل کردیا گیا ہے مقام حادثہ پر دالخراش مناظر تھے ‘ حادثہ میں ایک تین سالہ بچی محفوظ رہے گئی۔حادثے کی اطلاع پر پولیس مقام حادثہ پہنچ گئی اور راحت اور امداری سرگرمیوں کا آغاز کردیا۔پولیس نے پنچنامہ کرتے ہوئے نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانے منتقل کردیا اور ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا بتایا جاتا ہے کہ حادثے کے بعد ٹریلر کا ڈرائیوراور کلینر موقع سے فرار ہوگئےحادثے کے بعد ٹریلر کا ڈرائیوراور کلینر موقع سے فرار ہوگئے ۔ ٹونک حادثہ پر راجستھان کے چیف منسٹر اشوک گلہوٹ نے اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا