ہندوستان تا سری لنکا تیراکی کرنے والی حیدرآبادی خاتون تیراک

بین الریاستی تازہ خبر

 

 رکن کونسل کویتا کی جانب سے تہنیت

43 سالہ جی شیاملاکے نے ایکوافوبیا سے ابھرتے ہوئے کارنامہ انجام دیا

حیدرآباد:21؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
رکن قانون ساز کونسل کلواکنٹلہ کویتا نے ہندوستان اور سری لنکا کے مابین 30 میل طویل پاک اسٹریٹ سمندر کو تیراکی کے ذریعہ عبور کرنے والی حیدرآبادی خاتون جی شیاملا سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کرتے ہوئے تہنیت پیش کی ۔

اس موقع پر رکن کونسل نے جی شیاملا کے عزم وہ حوصلہ کے بھرپور ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اگر خاتون عزم مسمم کرلے تو کوئی طاقت بھی اسے کامیابی حاصل کرنے سے روک نہیں سکتی۔ کویتا نے کہا کہ شیاملا کے اس منفردت کارنامہ پر انہیں فخر ہے اور اس نے اس کارنامہ سے ریاست کا نام روشن کیا ہے اور ملک کی سینکڑوں خواتین کو کچھ کردکھانے کا حوصلہ دیا ہے۔

رکن کونسل کی جانب سے ستائش و تہنیت پر جی شیاملا نے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ انہیں رکن کونسل کویتا کی ہر قدم پر رہنمائی حاصل ہوئی ہے اور ان کی رہنمائی سے ہی انہیں اس کارنامہ کو انجام دینے کا حوصلہ ملا ہے۔

شیاملا نے کہا کہ وہ ایک متوسط طبقہ سے تعلق رکھتی ہے اور کے کویتا نے ہر قدم پر ان کی رہنمائی کی ہے اور معاشی طور پر بھی ان کی امداد کی ہے جس کے کیلئے وہ رکن کونسل کی ممنون و مشکور ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ شیاملا ایکوافوبیا (پانی کا خوف) مرض کا شکار تھی اوراس نے عزم و حوصلہ سے اس خوف سے باہر آتے ہوئے صرف 4 سال قبل تیراکی سیکھی تھی اور گزشتہ سال ہی یہ منفرد کارنامہ انجام دینے کا عزم کیا تھا تاہم سری لنکا میں لاک ڈاؤن کے سبب انجام نہ دے سکی۔

 

جی شیاملا نے جمعہ کی صبح 4:15 بجے سری لنکا کے ساہل تھلائی منار سے روانہ ہوئیں اور شامل 5:58 منٹ کو ہندوستان کے ساحل رامیشورم کے دھنش کوٹہ پہنچی۔ حیدرآباد کی ساکن شیاملا کی تربیت آیوش یادو نے کی تھی۔
ابتداء میں سینئر آئی پی ایس افسر راجیو تریویدی نے ان کی رہنمائی کی تھی۔ راجیو ترویدی نے سال 2012 میں 12 گھنٹے 30 منٹ میں پاک اسٹریٹ کو تیراکی کے ذریعہ عبور کیا تھا۔ شیاملا دنیا کی دوسری خاون ہیں جس نے پالک اسٹریٹ کو تیراکی کے ذریعہ عبور کیا جبکہ مرد و خاتون دونوں زمروں میں دنیا کی 13ویں تیراک بن گئی ہیںجس نے اس کارنامہ کو انجام دیا۔

شیاملا کے والد ویٹ لفٹر تھے تاہم وہ اپنے بچوں کو کھیل کود کی سرگرمیوں سے دور رکھا کرتے تھے۔ شیاملا نے شہر حیدرآباد کے گچی باؤلی میں اسپورٹ اتھاریٹی آف تلنگانہ کے سویمنگ پول میں کچھ عرصہ قبل ہی سویمنگ کی تربیت حاصل کی ۔

وہ اپنے گھر کے کام کاج کے بعد 17 کیلومیٹر کا سفر طئے کرتے ہوئے تیراکی کلاسس کیلئے گچی باؤلی آکر ٹریننگ حاصل کرتی تھی۔
شیاملا کے اس کارنامہ پر پڑوسی ریاست سری لنکا کے وزیر اسپورٹس نمل راجیہ پکشا نے ایک ستائشی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شیاملا ، دنیا کی سینکڑوں خواتین و لڑکیوں کیلئے رول ماڈل بن کر ابھری ہیں۔