رکن اسمبلی جگتیال سے نمائندگی
جگتیال: 21؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرز اسوسی ایشن جگتیال کے وفد نےرکن اسمبلی جگتیال مسٹر ڈاکٹر ایم سنجے کمارسے کیمپ آفس پر ملاقات کرتے ہوئے مختلف مسائل پر تفصیلی گفتگو کی اور ایک یادداشت پیش کی گئی۔-TRT-2017 کے 553 محفوظ جائیدادوں
کو اے۔پی سب ارڈیننٹ سروس رول 22(2) h کے تحت ڈی ریزرو کیا جائے ۔ٹمریس سوسائٹی کے TGT&PGT URDUاردو کے محفوظ جائیدادوں کو ڈی ریزرو کیا جائے اور مرٹ اساس پر بھرتی کہ جائے۔وزیر اعلی کے وعدہ کے مطابق جلد ازجلد اسپیشل اردو ڈی ایس سی منعقد کیا جائے۔
اُردو مدارس میں مخلوعہ جائیدادیں اور مطلوبہ جائیدادوں کی نشاندہی کرتے ہوئے تمام پوسٹس جلد از جلد پُر کئے جائیں

۔جس پررکن اسمبلی نے مثبت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی اور ریاستی وزیر تعلیم خصوصی ملاقات و نمائندگی کرتے ہوئےان تمام مسائل کی یکسوئی کا تیقن دیا۔
اس وفد میں تلنگانہ اُرد و ٹیچرس اسوسی ایشن صدر محمد واجد خان‘ نائب صدر محمد عابد‘ جنرل سکریٹری خواجہ صفی العابدین‘نائب صدراسما فاطمہ‘آمنہ فاطمہ‘خازن سید ایاز الرحمن‘محمد عمران حسین‘حلیمہ انساء‘
زینب فاطمہ‘ عائشہ صدیقہ‘محمد فیاض‘منہاج‘ شاہجہاںشیخ نسیم احمد سرپرست تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرز اسوسی ایشن جگتیامحمد ریاض الدین ماما رکن معاون بلدیہ و صدر سوٹا‘محمد سمیع الدین اور اراکین کی کثیر تعداد موجود تھی۔
