ہندوستان ایک مثالی خاندان کا حصہ بننے کا منتظر ۔ پوری دنیا ایک خاندان ۔ٹی ایس ترمورتی

تازہ خبر عالمی

ہندوستان کو آٹھویں بار سلامتی کونسل کی رکنیت حاصل

اقوام متحد6؍ جنوری
زین نیوز ڈسک
اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے ٹی ایس تیرومورتی نے سلامتی کونسل کے اسٹیک آؤٹ میں منعقدہ خصوصی پرچم تنصیب کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’بھارت ترقی پذیر ممالک میں غربت اور دہشت گردی جیسی انسانیت کے مشترکہ دشمنوں کے خلاف آواز اٹھائے گا‘۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے سفیر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں وقفۂ خطاب کے دوران عالمی امن و سلامتی کے امور کے لئے انسانی جان و مال کے تحفظ پر زور دیا ہے۔ سلامتی کونسل کے اسٹیک آؤٹ میں منعقدہ خصوصی پرچم تنصیب کی تقریب میں سلامتی کونسل کے پانچ نئے آنے والے غیر مستقل ممبران ہندوستان، ناروے، کینیا، آئرلینڈ اور میکسیکو کے پرچم نصب کیے گئے۔واضح رہے کہ یکم جنوری 2021کو ہی ہندوستان نے 2021-22 کی مدت کے لئے 15 اقوام متحدہ کے طاقتور اور مستقل رکن کی حیثیت سے اپنے عہدے کا آغاز کیا ہے۔تیرومورتی نے ہندوستانی ترنگا نصب کیا اور کہا کہ چونکہ ہندوستان نے آٹھویں بار سلامتی کونسل کی رکنیت حاصل کی ہے، اسی لیے یہ بڑی خوشی اور مسرت کا موقع ہے۔انھوں نہ کہا کہ’ آج کے پرچم کی تنصیب کی تقریب میں ہندوستان کے مستقل نمائندے کی حیثیت سے شرکت کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے‘۔ انھوں نے کہا ہے کہ ہندوستان سلامتی کونسل میں سب سے بڑی جمہوریت کی حیثیت سے اپنا منفرد مقام رکھتا ہے۔اس موقع پر انھوں نے کثیرالجہتی، قانون کی حکمرانی، ایک منصفانہ اور مساوی بین الاقوامی نظام اور امن وسلامتی اور ترقی کے لئے اپنے مضبوط عزم کا اظہار کیا ہے۔ تیرومورتی نے کہا کہہ ’ہم جمہوریت، تکثیریت اور بنیادی حقوق کیہ ضمن میں ثابت قدم ہیں۔ہم انسانیت کے خلاف کسی بھی حملہ یا ناگہانی صورت حال کے لیے متحد ہو کر کھڑنے تیار ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے انسانی حرمت اور جامع حل کے لیے پابند عہد ہے۔ ہندوستان ترقی پذیر ممالک کی ایک مضبوظ آوازبنے گا‘۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے ٹی ایس تیرومورتی نے کہا کہ ’ہم دہشت گردی جیسے انسانیت کے مشترکہ دشمنوں کے خلاف آواز اٹھانے سے دریغ نہیں کریں گے۔ہندوستان ایک ایسے مثالی خاندان کا حصہ بننے کا منتظر ہے جہاں پوری دنیا اپنے آپ کو ایک خاندان یعنی وسودھائوا کتمبکم محسوس کرے۔ ہندوستانی سفیر نے کہا کہ قیام امن، سمندری تحفظ، خواتین اور نوجوانوں سے متعلق تنازعات کو بہتر انداز میں حل کرنا چاہیے۔تیرورتی نے ہندوستانی فلسفی سوامی ویویکانند کے حوالے سے کہا کہ ’ہر قوم کو زندہ رہنے کے لئے لازمی طور پر کچھ دینا ہوگا۔ جب آپ کسی کی زندگی کو بچانے کی کوشش کریں گے تو خدا بھی آپ کے ساتھ رحم کا معاملہ فرماتا ہے‘۔ اس لیے ہم ہر انسانی جان کی حفاظت کرنا چاہیے۔