دیوبند،9 2؍ اکتوبر
(رضوان سلمانی)
علیگڑھ سے شائع ہونے والی میگزین ابھینو پریاس کے 50ویں شمارے کا خاص گولڈن جبلی نمبر شائع کیا گیا ہے جس میں پورے ملک کے خاص خاص قلمکاروں کی نظمیں و غزلیں شائع کی گئی ہیں ۔اس مخصوص اشاعت میں دیوبند سے ڈاکٹر شمیم دیوبندی کی غزل کو بھی شامل کیا گیا ہے جو ان کے اور دیوبند کے لئے اعزاز کی با ت ہے ۔
مذکورہ میگزین کے مخصوص شمارے میں دیوبند کی شخصیت کی شمولیت پر یہاں کے علمی وادبی حلقوں میں خوشی کا ماحول ہے اور انہوں نے ڈاکٹر شمیم دیوبندی کو اس کے لئے مبارکباد دی ہے۔دیوبند کے سینئر صحافی اشوک کمار گپتا نے ابھینوپریاس کے مخصوص شمارے میں ڈاکٹر شمیم دیوبندی کا نام شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔
اس کے علاوہ کمل دیوبندی اور ڈاکٹر ایس اے عزیز نے گولڈن جبلی شمارے میں دیوبند کی نمائندگی ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیوبند کے علمی ادبی حلقوں کے لئے خوشی کا مقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیوبند کی شخصیات نے ہمیشہ علمی وادبی میدان میں نمایا ں مقام حاصل کیا ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر صادق دیوبندی ،چاند دیوبندی،ڈاکٹر نوشاد علی،ڈاکٹر دلشاد احمد،نسیم انصاری ایڈوکیٹ،سعید انصاری،ڈاکٹر فرمان،شعیب قریشی،سلیم انصاری،حسین احمد،ڈاکٹر اسامہ،منیب انصاری،ڈاکٹر پشپیندر کمار،تنویر اجمل،منیش گپتا، ساجد، شمیم انصاری اور فہیم خان وغیرہ نے مبارکباد پیش کی ہے۔