ادارہ تنظیم المکاتب کے تحت شہر میں منظم مکاتب کا مفتی سعید اکبر صاحب کی دعاء سے عملا آغاز

تازہ خبر تلنگانہ

نظام آباد 10/ اگسٹ
(زین نیوز)
قوم وملت کے ہر فرد کو تجوید کے ساتھ قرآن مجید کی تعلیم اور دین کی ابتدای بنیادی باتوں سے واقفیت کے لےء ادارہ تنظیم المکاتب شہری سطح پر کاوش کرتا آرہا ہے سابق میں اس ادارہ سےاستفادہ کرنے والے طلباء وطالبات کی ایک بڑی تعدادرہی ہے کورونا وباء کے باعث اس سلسلہ کو موقوف کردیاگیا تھا اب دوبارہ اس کی نشأ ۃ ثانیہ کرکے پوری عمدگی کے ساتھ منظم انداز میں مکمل دوگھنٹے طلباء وطالبات کو تعلیم قرآن اخلاقیات و اسلامیات سے واقف کرانے کا ارادہ ہے

الحمدللہ قلب شہر میں واقع مسجد اسلامیہ میں ابتدای قدم کے طورپر آج مفتی شیخ محمود مفتی عبدالمبین مولاناارشد علی مولاناعبدالقیوم شاکر حافظ راشد کی موجودگی میں شہر کے ممتاز عالم دین حضرت مولا نامفتی سعید اکبر صاحب امام وخطیب جامع مسجد نظام آباد نے اپنی دعاء ومبارکبادی سے آغاز فرمایا

اس موقع پر جناب عبدالقدیر معتمد مسجد کمیٹی نے مفتی صاحب اورمحلہ واطراف سے آے ہوے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جناب عمران شریف نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوے اہلیان محلہ سے اپنے بچوں کو داخلہ دلوانے کی اپیل کی۔

تفصیلات بتاتے ہوے مولانا عبدالقیوم شاکر نے کہا کہ ان شاء اللہ یہ مکتب مسجد اسلامیہ میں روزآنہ بعد نماز فجر تا آٹھ بجے جاری رہے گا وقت کی پابندی پر خصوصی توجہ اور لباس وپوشاک کی صفای ستھراءی کا خاص خیال رکھاجاے نیز تعلیمی اعتبار سے ادارہ تنظیم المکاتب ہی کا مرتب کردہ نصاب تعلیم جاری رہے گا فیس ودیگر ضروری کارروای کے لےء دفتر جمعیۃ علماء واقع بودہن روڈ پر روزآنہ بعد نماز عصر تا عشاء رابطہ کیا جاسکتاہے یا فون نمبر
9505057866 پر راست گفتگو کی جاسکتی ہے مفتی سعید اکبر صاحب نے اس اقدام کو خوش آئند قراردیتے ہوے ترقی وکامیابی کے لئے دعاء فرمای جناب سید محمد جناب عظیم الدین جناب محمد ساجد جناب عارف بھای جناب عبدالنعیم جناب نوشاد بھای ودیگر افرادنے اس دعائیہ تقریب میں شرکت کی