حیدرآباد:۔ 12نومبر
(پریس نوٹ)
(پریس نوٹ)
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی،شعبہ ترسیل عامہ و صحافت کے زیر اہتمام ”اردو میڈیا: ماضی، حال اور مستقبل“ کے زیر عنوان سہ روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا 13 تا 15 نومبر اہتمام کیا جارہا ہے جس کا بنیادی مقصد اردو صحافت کے 200 سالہ جشن کو یادگار بنانا ہے۔
کانفرنس کے کنوینر و ڈین اسکول آف ایم سی جے پروفیسر احتشام احمد خان کے بموجب افتتاحی اجلاس 10 بجے صبح آغا حشر کاشمیری آڈیٹوریم، نظامت فاصلاتی تعلیم میں منعقد ہوگا۔
منعقد ہونے والی اس بین الاقوامی کانفرنس میں پیش کیے جانے والے تحقیقی مقالے اردو صحافت کے شاندار ماضی اور خاص طور پر عالمی تناظر میں امن کے پھیلاؤ اور اس کو فروغ دینے میں اس کے کردار اور شراکت داری کے متعلق ہوں گے۔