حیدرآباد :2@؍جنوری
زین نیوز
صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ بیرسٹراسدالدین اویسی نے آر ایس ایس کے سربراہ کےموہن بھاگوت کی جانب سے کیے گئے ریمارکس ایک ہندو ہے تو ، وہ یقینا محب وطن ہےکی سخت مذمت کرتے ہوئے استفسار کیا کہ وہ گاندھی کا قتل کرنے والے ’’ گوڈسے‘‘ کے تعلق سے کیااپنی کیا رائے رکھتے ہیں؟اویسی نے موہن بھاگوت کے بیان اگرایک ہندو ہے تو ، وہ یقینا محب وطن ہےاور یہ اسکی بنیادی نوعیت ہے اور وہ کبھی ملک دشمن نہیں ہوتا‘ بلکہ وہ ملک کی ندیاں ‘ دریاں‘ ثقافت ‘ غرض یہ کہ ملک کی ہر چیز کو پسند کرتا ہے کی اویسی نے سخت مذمت کرتے ہوئے پوچھا کہ وہ نیلی قتل عام کے بارے میں اپنا کیا نظریہ رکھتے ہیں؟ 1984پیش آئے سکھ فسادات 2002کے گودھرا فسادات پر بھاگوت اپنا کیا جواب دسکتے ہیں۔اسد الدین اویسی نے کہاکہ بہت سارے ہندوستانیوں کا یہ ایقان ہے کہ وہ پہلے محب وطن ہیں۔ لیکن آرآرایس کا نظریہ ہے کہ ملک میں صرف ایک مذہب کی پیروی کرنے والا ہی محب وطن ہے اور آر ایس آیس ایسے لوگوں کو محب وطن ہونے کی سند جاری کرتی ہے۔جبکہ کچھ دوسرے طبقہ کے لوگوں ملک میں اپنی ساری زندگی یہ ثابت کرنے میں گذار دیتے ہیں کہ وہ ہندوستانی ہیں۔
