اسلاف کی قربانیوں کو یاد کرنا اور ان کی فکروں پر عمل کیا جائے۔مولانا نظرالحق قاسمی

تازہ خبر تلنگانہ

جمعیۃ علماء منڈل کاماریڈی جشن یوم آزادی پر رسم پرچم کشائی تقریب

کاما ریڈی:15؍اگست
(پریس ریلز)
حافظ عدنان ذاکر پریس سکریٹری جمعیۃ علماء منڈل کاماریڈی کی اطلاع کے مطابق جمعیۃ علماء منڈل کاماریڈی کے زیراہتمام کاماریڈی کے گمستہ کالونی چوراہا پر ریاستی صدر جمعیۃ علماء مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی مدظلہ کی ایماء پر جشن یوم آزادی و رسم پرچم کشائی تقریب حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی کی سرپرستی ومولانا نظر الحق صدر جمعیۃ علماء منڈل کاماریڈی کی صدارت میں بڑے تزک واحتشام کے ساتھ منایا گیا،

جناب مولوی شیخ حبیب نے رسم پرچم کشائی انجام دی، اس موقع پر مولانا نظر الحق قاسمی نے صدارتی بیان دیتے ہوئے کہا کہ اسلاف کی قربانیوں کو یاد اور ان کی فکروں پر عمل کیا جائے، یہ جشن آزادی ہمارے اکابر کا ورثہ ہے، مولانا منظور مظاہری منڈل جنرل سکریٹری، حافظ حیدر علی، حافظ عبدالرحیم، شیخ معین، شیخ سعداللہ، شیخ کریم اور سری رام کے علاوہ برادران وطن بھی رسم پرچم کشائی میں موجود تھے