اسکے بعد کوئی سیاست نہیں ۔میگا اسٹار جرنجیوی

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد26؍ڈسمبر
میگا اسٹار جرنجیوی نے کہاکہ اگر ان کا دوسرا جنم ہوتا ہے تو وہ ایک بار اداکار ہی بنا پسند کریں گے مگر اس جنم میں وہ بھول کر بھی سیاست میں نہیں آئینگے۔یہ کہتے ہوئے جرنجیوی نے ان سے منسوب سوشیل میڈیا میں گشت کی جانیوالی خبر کی بھی نفی کردی۔ یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ جرنجیوی 10سال سے سینما سے دوری اختیار کیے ہوئے ہیں ۔ پرجا راجیم پارٹی کا قیام عمل میں لاکر عوام کی خدمت کرنے کے نظیر کے ساتھ انھوں نے سیاست میں قدم رکھا تھا بعد میں اپنی پارٹی کو کانگریس میں ضم کیا ۔ اس دوران انھوں نے یہ اندازہ کرلیا کہ سیاست ان کے بس کی بات نہیں ہے۔درمیان میں چرنجیوی 150ویں فلم قیدی نمبر1میں انٹری دیتے ہوئے یہ اشارہ دیا کہ وہ دوبارہ فلمی صنعت سے جڑنے والے ہیںتاہم وہ پھر سے سیاست میں سرگا م ہوگئے تھے۔اس دوران یہ بھی خبر گشت کررہی تھی کہ ایک قومی سیاسی جماعت نے انھیں چیف منسٹر کے عہدہ کی پیش کش کی ہے۔ ان خبروں کی انھوں نے ایک پروگرام میں نفی کرتے ہوئے سوشیل میڈیا کی خبروں کو افواہوں سے تعبیر کیااور کہاکہ وہ اپنی سیاسی ذمہ داریوں کی تکمیل کے ساتھ پھر سے فلمی دنیا سے وابستہ ہونے کا رکھتے ہیں۔ اس کے بعد کوئی سیاست کرنا نہیں چاہتے۔