اظہارتشکر و امتنان

تازہ خبر تلنگانہ

میں کیامیری بساط کیا اوقات میری ؟
رشحات قلم عبدالقیوم شاکر القاسمی
جنرل سکریٹری جمعیۃ علماءضلع نظام آباد تلنگانہ9505057866
ہمارایہ عقیدہ ہیکہ خداے وحدہ لاشریک لہ ہی وہ پاک ذات ہے جو ہر قسم کے عیب اور نقص کے شائبہ سے بھی مبرا ومنزہ ہے اس کے سواء کوی بھی فردبشرمن حیث الانسان خامیوں اور نقصان سے محفوظ نہیں ہاں مگر جس کو اللہ تعالی اپنی حفاظت وامان میں لے رکھا ہوں نیزیہ بات بھی ہر ذی شعور جانتا اورمانتا ہیکہ انسان ایک مٹی کا پتلہ ہے جس میں کوی بھی کمال اور خوبی اس کی اپنی ذاتی اور نفسی یقینا نہیں ہوسکتی ہے اور یہ بات بھی مسلم ہیکہ دنیا وآخرت کی تعظیم وتذلیل من جانب اللہ ہی ہوتی ہے خودقرآن کریم گویا ہیکہ وتعز من تشاء وتذل من تشاء القرآنوہ مالک ارض وسماء خالق کل کائنات جس کو چاہتا ہے عزتوں اور اکرام واعزاز سے نوازتا ہے اورجس کو چاہتا ہے ذلت ورسوای کے عمیق غار اور قعرمذلت میں ڈالتا ہے

نیز باری تعالی کے نزدیک عزت کا اصل مدار ومحور تقوی اللہ ہے جس سے ہر انسان کو لیس ہونا لازم ہے تقوی کے بغیر عزت عزت نہیں کہلاتی ہے یہ تو ظاہری دنیا ہے جہاں ظاہری اعمال کی بنیاد پر فیصلے کےء جاتے ہیں لیکن جب تک دل تقوی سے خالی رہے گا تب تک کوی بھی انسان حقیقی عزت وایوارڈ کے قابل نہیں بن سکتا ہے جس کو قرآن مجید نے کہا کہ ان اکرمکم عند اللہ اتقاکم تم میں سب سے زیادہ عزت کے قابل اللہ کے نزدیک وہ انسان ہے جو متقی ہے

اس حقیقت سے بھی سرمو انحراف نہیں کیا جاسکتا کہ ذلتوں والے ماحول میں بھی عزت کے راستے وہی پیدا کرکے اپنی شان عالی اور قدرت قاہرہ کے مظاہر دنیا والوں کے سامنے آشکاراکرتاہے اس اختصاری تمہید کے بعد راقم سطور کو 30/جنوری 2022بروز اتوار بمقام انورگارڈن دیگلورناکہ ناندیڑ میں بین ریاستی سطح پر ضلع نظام آباد کے دینی مدارس کے قابل وفائق صالح وباصلاحیت اساتذہ کرام میں سے شہر ناندیڑ کی فعال ومتحرک قابل قیادت نوجوانوں اور جرأت مند افراد کی عظیم تنظیم خادمین امت کی جانب سے مثالی استاد ایوارڈ الموسوم معلم مدینہ حضرت مصعب ابن عمیر سے نوازے جانے اور پوری تعظیم وتوقیر کے ساتھ تہنیت شال پوشی وگل پیشی پر

بصمیم قلب اور پوری نیازمندی وعاجزی کے ساتھ اپنے پاک پروردگار کے حضورسجدہ شکر وکلمات تشکر اداکرتا ہے اور دعاگوہے کہ باری تعالی نے جس تعظیم کا اس دنیا جہاں میں میرے ساتھ معاملہ فرمایا اور اپنا فضل خاص شامل فرماکر فانی دنیا کی فانی مخلوق کے درمیان عزت واکرام سے نوازا ہے اسی طرح باقی رہنے والی مابعد الموت حیات جاودانی میں بھی اپنا فضل خاص نصیب فرماکر بخشش کا پروانہ دیدے اور اخلاص واستقامت کی دولت سے نوازدے اور یہی میرے لےء سعادت وخوش بختی کی معراج کہلاے گی ۔۔۔۔

نیز میں اپنے اس ایوارڈ واعزاز کو ان شخصیات کے نام کرتا ہوں جن کی شبانہ روز بے لوث وبے غرض کاوشوں اور شفقت پدری نے مجھے اس لائق بنایا کہ اپنی زبان سے دوبول بول سکوں اور اپنے ہاتھ سے دوحرف لکھ سکوں جن میں سرفہرست میرے مرحوم ومغفور والد ماجد جناب عبدالرحیم صاحب ۔۔والدہ ماجدہ اطال اللہ عمرھا۔۔ریاست تلنگانہ کے مائناز ومقبول عام وخاص بااخلاص وباصفا استاذ الاساتذہ شفیق الملت حضرت مولناسید ولی اللہ صاحب قاسمی علیہ الرحمہ ۔۔محنت کش ومجاہد صفت مرد آہن حضرت مولانامحمد آصف صاحب مدظلہ العالی۔۔

مربی ملت ومصلح امت حضرت مولانامحمد عبدالقوی صاحب ناظم ادارہ اشرف العلوم ہیں۔۔ جناب امان اللہ صاحب جناب سید ماجد علی صاحب جن کی تعلیم وتربیت اور ابتداے آفرینش وروز اول سےہی پوری عمدگی کے ساتھ مجھے قابل بنانے کی فکرومحنت کرتے رہے میں اعماق قلب سے ان حضرات کا مدۃ العمر تاحیات احسان مند رہوں گا اور شکریہ اداکروں گا اللہ پاک اپنے خزانہ غیب سے ان حضرات کو اپنی شایان شان اجر جزیل وثواب عظیم عطاء فرماےآمین اسی طرح ان تمام ہی رفقاء کرام دوست احباب ہمدرس وہمعصرساتھیوں ادارہ ہذا کے اساتذہ کرام وذمہ داران اور چاہنے والوں کا بھی انتہای ممنون ومشکور ہوں

جنہوں نے قدم قدم پر میری ہمت افزائ کی اور تعلیمی وتنظیمی کارگذاریوں میں مہمیز کرتے ہوے پورےمواقع فراہم کےء اور رات ودن مجھے ہرمعاملہ میں مقدم دیکھنے اور آگے کرنے کے خواہاں رہے اللہ پاک آپ سب کو بہترین صلہ عطاءفرماے یہ سچ ہیکہ انسان کو اگر ساتھیوں کی جانب سے حوصلہ نہ ملتا یا حوصلہ شکن ماحول بنایا جاتا تو کچھ کرنے والا بھی اپنے آپ کو بے بس ومجبور سمجھ کر جی چراتااور کاموں کی انجام دہی سے اعراض وپہلو تہی کرکے اپنے آپ کو سبکدوش سمجھ جاتا لیکن میرے ساتھ حاسدین ومعاونین سب ہی نے اپنے اپنے ظرف ومعیار کے مطابق حوصلہ افزای ہی کا معاملہ کیا

اللہ پاک سب کو شرف قبولیت بخشے اس موقع پر میں ضلع آرگنائرس ضلعی ذمہ داران بطور خاص حافظ عرفان صدیقی اوران کے جملہ رفقاء کا بھی شکریہ اداکرتا ہوں کہ اس ایوارڈ کا انہوں نے مجھے مستحق سمجھااور نظر انتخاب مجھ ہر ڈال کر مرکز کو تفصیلات ارسال کیا اسی طرح خادمین امت کے صدر عابد سر نائب صدر داؤد سر اور ان کی پوری ٹیم کا میں شکریہ اداکرتا ہوں اللہ تعالی اس کارواں کو آگے بڑھاے حسن خدمات کے لےء قبول فرماے آمین بجاہ سید المرسلین