نظام آباد:15؍اپریل
(پریس نوٹ)
تلنگانہ تمام ہی مسلمانوں سے اپیل کی جاتی ہیکہ اس اعلان کو اپنی اپنی مساجد میں پڑھ کر سنائیں یا آویزاں کریں تاکہ رمضان المبارک میں ادا کی جانے والی اس خاص عبادت کو شریعت کےطابق اداکرنے والے بنیں
سال 2021 کے لےءدفتر مجلس تحفظ ختم نبوت سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جواحباب گہیوں سے اپنا صدقہ فطر اداکرن چاہتے ہیں وہ وہ ایک کلو 633 گرام یا اس کی قیمت صدقہ کریں عمدہ گہیوں کھانے والے 75/روپیہ اور اوسط گہیوں کھانے والے 55/ روپیہ دیں اسی طرح جو(بارلی) کشمش اور سوکھی کھجور سے جولوگ اپنا صدقہ فطر اداکرنا چاہتے ہیں وہ 3/کیلو 266/گرام یا اس کی قیمت اداکرکے ثواب حاصل کریں

جو کی قیمت 392 کشمش کی قیمت 1307سوکھی کھجور کی قیمت 980 بنتی ہے لہذا ہر عاقل بالغ مسلمان مرد وعورت اپنی جانب سے اور اپنی اولاد کی جانب سے صدقہ فطر اداکرنے کا اہتمام کریں اس سے غفلت وبے اعتنائی برتنا ایک فریضہ سے منھ پھیرنے کے مترادف ہے
اپیل کنندگان مفتی سعید اکبر وجمیع علماء وائمہ شہر نظام آبادبراے رابطہ مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء 9505057866
