اوٹنور ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفيسر کرشنا وینی‘RLC محمد سلیم الدین کا دورہ
اوٹنور :۔20 ستمبر
(زین نیوز)
اوٹنور منڈل مستقر پر تلنگانہ میناریٹی ریسڈ ینیشل اسکول کے 2 طلباء جن کا تعلق اوٹنور منڈل کے موضع دن تن پلی اور نارنور منڈل سے ہے ،کو پرنسپل اور دیگر اساتذہ کی جانب سے زدکوب کرنے اور اسکول سے طلباء کو خارج کرنے کے الزام میں اولیا طلباء کی جانب سے اسکول کے سامنے دھرنا دیا گیا تھا
اس واقعہ کی تحقیقات کے لئے تین رکنی کمیٹی کا قیام عمل میں آیا تھا اس کمیٹی کے وفد جسمیں ڈسٹرکٹ مینارٹی ویلفیر آفیسر کرشنا وینی، RLC محمد سلیم الدین صاحب، اور ویجلنس آفیسر روی چرن شامل ہےآج اقامتی اسکول پہنچ کر طلباء اور اولیاء طلباء سے واقعہ کی تمام تفصیلات حاصل کی ۔
انہوں نےپرنسپل اور دیگر اسٹاف سے بھی معلومات حاصل کی جس کی رپورٹ سیکریٹری اقلیتی اُمور تلنگانہ میناریٹی ریسڈ ینیشل اسکول شفیع اللہ کو رپورٹ پیش کریں گے طلباء کے ساتھ اسطرح کا برتاؤ کرنے والے پرنسپل اور اساتذہ کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی سفارش کریں گے
واضح رہے کہ پرنسپل اور دیگر اساتذہ کی جانب سے بسکٹ پیکٹ کی چوری کے الزام میں 2 طلباء کو دو دن تک کمرہ میں بند کر کے زدوکوب کیا گیا اور تمام دیگر کلاس کی جماعتوں میں ٹی سی ہاتھ میں دیکر طالب علم پر چور ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے دوسرے کلاس رومس میں گھمایا گیا ، اور دو دن بعد TCسرٹیفکیٹ دیکر انکے گھروں کو بھیج دیا گیا ۔
اس واقعہ کی اطلاع اولیائے طلباء کو ملنے پر اسکول پہنچ کر معلومات حاصل کرنےلگے تو اولیائے طلباءکے ساتھ بھی غیرذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا اور تشفی بخش جواب نہیں دیا ۔ ڈسٹرکٹ مینارٹی ویلفیر آفیسر کرشنا وینی، RLC محمد سلیم الدین ، اور ویجلنس آفیسر روی چرن، تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ روانہ کرنے اور خاطيوں کے خلاف کاروائی کرنے کی سفارش کرنے کا تیقن دیا