اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک کی طبیعت ناساز

تازہ خبر قومی

ممبئی کے جے جے اسپتال میں شریک

ممبئی : 26/فروری
(زین نیوز)

منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار مہاراشٹر کے اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک کو طبیعت بگڑنے پر ممبئی کے جے جے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

 اس حوالے سے نواب ملک کے دفتر سے اطلاع دی گئ ہے۔ ان کے دفتر سے بتایا گیا ہے کہ نواب ملک کو ناسازی طبعیت کی وجوہات کی بنا پر جے جے اسپتال میںد داخل کرایا گیا ہے۔

نواب ملک 3 مارچ تک ای ڈی کی حراست میں ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے نواب ملک کو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا ہے اور وہ 3 مارچ تک ای ڈی کی حراست میں ہیں۔

 اس دوران انہوں نے خرابی صحت کی شکایت کی جس کے بعد انہیں شہر کے جے جے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے