آرمور 3/جنوری
زین نیوز
انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن آرمور یونٹ کی جانب سے سال نو کے کیلنڈر کی رسم اجرا منڈل ایجوکیشن آفیسر جناب گنگا رام کے ہاتھوں عمل میں لائی گئی ۔مڈل ایجوکیشن آفیسر نے اس موقع پر ایٹا کی سرہانہ کی اور آنے والے اس سال نو میں تعلیمی سرگرمیوں کے پرزور آغازکی امید ظاہر کی ۔اساتذہ سے خواہش ظاہر کی کے وہ طلباء کی ہمہ جہت ترقی پر بھر پور توجہ دیں اور جدید تعلیمی پالیسی کے مطابق اپنے آپ کو تیار کریں۔جناب شیخ عارف الدین صاحب سیکرٹری آیٹا نے اساتذہ کو سال نو کی مبارک باد دی اور اس سال طلباء کے تعلیمی سرگرمیوں کو بڑھانے اور اپنے آپ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ آیٹا طلباء اور اساتذہ کی شخصیت کو نکھارنے کا کام مختلف طریقے سے انجام دے رہی ہے تعلیمی مسائل کو حل کروانے اور اساتذہ کی ذمہ داریوں کو یاد دلانے مزید نصابی سرگرمیوں پر شخصیت کو نکھارنے اور سماج میں ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کی جانب گامزن ہے۔اس موقع پر جناب قاضی حافظ عبدالمجید صدر ایٹا نے تمام اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر جناب اسلم بن محسن صاحب نائب صدراور لیڈی کنوینر محترمہ رقیہ بیگم صاحبہ موجود تھیں۔ آرمور کے گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکولوں میں یہ کیلنڈرز کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔
