انتخابی نتائج کے بعد کولکاتا کے کئی علاقوں میں پرتشدد واقعات۔4 افراد ہلا ک

تازہ خبر قومی

کولکاتا:3؍مئی
(زین نیو ز ڈاٹ نیٹ)
مغربی بنگال کی سی ایم ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن پر ایک سنگین الزامات عائدکیے ہیں۔ نندی گرام سے بی جے پی کے کامیابی کے نتیجے پر ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ اتنی آسانی سے ہار نہیں مانیں گی۔ ضرور عدالت جائیں گے مرکزی فورس پر الزام عائد کرتے ہوئے ٹی ایم سی سپریمو ممتا نے کہا کہ انتخابات کے دوران فورسس نے ہمارے کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

انھوں نے کہا کہ ہم انتہائی قانونی طریقے سے انتقام لیں گے۔ ممتا بنرجی نے انتخابات کے بعد ریاست میں پائے جانے والے تشدد پر اپنی خاموشی توڑی ہے۔ ٹی ایم سی کارکنوں سے اپیل کرتے ہوئے ممتا نے کہا کہ آپ لوگوں کو تشدد پر نہیںاترناچاہئے۔ بی جے پی نے ہم پر تشدد کیا ، لیکن ہم تشدد کا سہارا نہیں لیں گے۔

انھوںنے کہا کہ کارکنان کو کسی بھی قسم کے تشدد پر پولیس کے پاس جانا چاہئے اور اپنی شکایت درج کروانا چاہیے مغربی بنگال میں انتخابی نتائج کے بعد پرتشدد واقعات کا ایک مرحلہ شروع ہوا۔ اب تک اس تشدد میں کم از کم 4 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : منظورشدہ ویکسین لگوانے والوں کو یورپ میں داخلے کی اجازت دینے پر غور  

نندی گرام میں ، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما شبھنڈو ادھیکاری ، جس نے وزیر اعلی ممتا بنرجی کو شکست دی ہے پر ہلدیہ میں حملہ کیا گیا۔کولکاتا کے کئی علاقوں میں پرتشدد واقعات رونما ہوئے۔ اسی دوران بی جے پی صدر دلیپ گھوش نے کہا ہے کہ ہم کارکنوں کو مستقل نگرانی اور ہیلپ لائن فراہم کررہے ہیں۔

ممتا بنرجی نندی گرام سیٹ سے الیکشن ہار گئیں۔ ممتا کو بی جے پی لیڈر شبھنڈو ادھیکاری نے شکست دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ممتا بنرجی نندیگرام سیٹ سے قریب 1900 ووٹوں سے ہار گئیں۔ اسی کے ساتھ ٹی ایم سی نے سیٹ پر دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا ہے۔