مالک کی موت پر بچھڑا آخری رسومات میں پہنچ کر رونے لگا۔ویڈیو وائرل
نئی دہلی : 15؍ستمبر
(زیڈ این ایم ایس)
جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں انسان اور جانور کی انوکھی محبت کی مثال دیکھنے کو ملی اور جانور یہ ثابت کردیاکہ جانور انسان سے زیادہ وفادار ہوتاہے بچھڑے کی محبت دیکھ کر موضع کی عوام حیران زدہ رہ گئی۔ جس کی ایک ویڈیو اب سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جھارکھنڈ کے چوپارن کے گاؤں چوتھی میں ایک بچھڑا اپنے مالک کی موت پر اتنا غمزدہ تھا کہ شمشان گھاٹ پہنچ گیا۔ اس کا چہرہ دیکھنے کے لیے وہ چہرے سے کفن ہٹانے کی کوشش کرتا رہا۔آخری رسومات میں شرکت کے لیے آنے والے لوگوں نے مالک کی موت پر بچھڑے کو روتے دیکھا تو اس شخص کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ یہ واقعہ 10 ستمبر کا ہے لیکن اب اس کا ویڈیو وائرل ہوگیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق میولال ٹھاکر نامی شخص جس کی موت واقع ہوئی تھی اس شخص کی کوئی اولاد نہیں تھی۔ چند سال پہلے اس کا ایک بچھڑا تھا۔ تاہم تین ماہ قبل مالی تنگی کے باعث اس نے بچھڑا قریبی گاؤں پاپورا میں فروخت کر دیا تھا۔کسان میوالال کی موت کی خبر بچھڑے کو کیسے ملی، یہ سب کی سمجھ سے باہرتھا۔جب بچھڑا شمشان گھاٹ پہنچا تو وہ چتاکے گرد گھومنے لگا اور زور زور سے رونے لگا۔ یہاں تک کہ اس نے میولال کا چہرہ دیکھنے کے لیے کفن اتارنے کی کوشش کی۔
گاؤں والوں نے بچھڑے کی موجودگی میں اس کے مالک کی آخری رسومات ادا کیں۔گاؤں والوں نے مالک سے بچھڑے کی محبت دیکھ کر اسے میوالال کا بیٹا کہا۔اور یہی وجہ ہے کہ میوالال کی آخری رسومات بھی بچھڑے کے ساتھ ادا کی گئیں۔ ویڈیو میں بچھڑا چتا کا اطراف پھرتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ جب تک چتا جلتی رہی۔ بچھڑا وہاں سے نہیں ہلا۔ اس کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے۔
