صارفین نے اپنا غصہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر نکالا
نئی دہلی :۔ 23؍ستمبر
(زین نیوز ڈیسک)
انسٹاگرام ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے اور اسے دنیا کے لاکھوں لوگ استعمال کرتے ہیں۔ یہ ایپ اکثر تصاویر، ویڈیوز وغیرہ کو شیئر کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ جمعرات کی رات تقریباً 11:45 بجے سوشل میڈیا کے اس مقبول پلیٹ فارم نے اچانک کام کرنا چھوڑ دیا۔
یہ واقعہ کسی ایک ملک یا صارف کے ساتھ پیش نہیں آیا بلکہ دنیا کے کئی حصوں میں اس کا اثر دیکھا گیا۔ انسٹاگرام کے ڈاؤن ہوتے ہی لوگوں نے اسے ٹھیک کرنے کے لیے اپنے وائی فائی راؤٹرز کو ری سیٹ کرنا شروع کر دیا، ساتھ ہی ایپ کو ان انسٹال اور دوبارہ انسٹال کرنا شروع کر دیا، لیکن اس کا بھی ایپ پر کوئی اثر نہیں ہوا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ڈاؤن ہوتے ہی صارفین پریشان ہونے لگے۔ انہوں نے اپنا غصہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر نکالا۔ مشتعل صارفین ٹوئٹر پر گئے اور #InstagramDown لکھ کر شیئر کرنا شروع کردیا۔
صارفین نے یہاں تک کہا کہ انہیں انسٹاگرام ایپ استعمال کرنے میں بھی پریشانی ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند ہونے پر صارفین نے ایپ کو دوبارہ انسٹال کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
Instagram down across the globe, netizens flood Twitter with hilarious memes
Read @ANI Story | https://t.co/iqEG2nLnUh#Instagram #instagramdown pic.twitter.com/1eH2heglgR
— ANI Digital (@ani_digital) September 22, 2022
جب انسٹاگرام ڈاؤن ہوا تو لوگوں نے ٹوئٹر پر اس سے متعلق مضحکہ خیز میمز شیئر کرنا شروع کردیا۔ رات تقریباً ایک گھنٹہ ٹویٹر ڈاؤن رہا اور اس دوران صارفین نے بتایا کہ انہیں اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنے میں بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
فی الحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ انسٹاگرام ڈاؤن ہونے کی وجہ کیا تھی۔ انسٹاگرام ڈاؤن ہونے کا اثر دنیا کے کئی حصوں میں دیکھا گیا۔ ان میں بنیادی طور پر امریکہ، ایشیا، یورپ اور جنوبی امریکہ شامل ہیں۔واضح رہے کہ انسٹاگرام ڈاؤن ہونے کا اثر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز پر دیکھا گیا۔