انسٹاگرام ریل بنانے کے دوران نوجوان ٹرین کی زد میں آگیا ۔حالت تشویشناک 

تازہ خبر تلنگانہ جرائم حادثات
حیدرآباد: 5؍ستمبر
(زین نیوز)
آج کل نوجوانوں میں فوٹوز سیلفی اور انساگرام ‘ یوٹیوب کے ریلز بنانےکےجنون میں اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھ رہے ہیں ‘ مانا کہ تصویریں ‘ ویڈیوزیادیں تازہ کرتی ہیں لیکن آج کل یہ یادوں کے لیے کم اور خود نمائی کے لیے زیادہ استعمال ہورہی ہیں۔ لوگ شہرت کی خاطر خطرناک سیلفی لینےکی کوشش میں اپنی جان تک سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ اسی سیلفی اور یوٹیوب اور انسٹاگرام ریلز کے شوق نے کئی لوگوںکے زندگی کے چراغ گل کردیئے ہیں
ایسے ہی ایک واقعہ میں تلنگانہ کے قاضی پیٹ میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان ریل کے سامنے ویڈیو ریل بنانے کے دوران ریل کی زد میں آگیا جو اب زندگی اورموت کی زیست میں مبتلا ہے یہ واقعہ 4؍ستمبر کو پیش آیا۔
تفصیلا ت کے مطابق وڈ ی پلی کا 17 سالہ اکشے راج نامی نوجوان قاضی پیٹ ریلوئے اسٹیشن پر ایک تیز رفتار ٹرین کے قریب انسٹاگرام ریل بنا تے ہوئے ٹرین کی زد میں آگیا۔
دراصل، نوجوان اپنے پس منظر میں چلتی ٹرین کو دیکھانے کی کوشش کر رہا تھا۔ پھر اسٹنٹ کے دوران ٹرین کی ٹکر سے ہوا میں اچھل کر ریلوے ٹریک کے قریب گر گیا۔ اس حادثہ میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا ہے۔
شدید زخمی نوجوان کو فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ نوجوان کی شناخت اکشے راج کے طور پر ہوئی ہے۔ اکشے وڈی پلی کے کالج میں پہلے سال کا طالب علم ہے۔ یہ سارا واقعہ موبائل کیمرے میں ریکارڈ ہو گیا۔ نوجوان کی ویڈیواسکا دوست بنا رہا تھا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق اکشے اپنے دوست کے ساتھ ریلوے ٹریک کے پاس ‘ریل’ بنانے آئے تھے۔ دوست نے جیسے ہی ویڈیو بنانا شروع کیا، اکشے ریلوے ٹریک کے پاس کھڑے ہوگئے۔ تبھی پیچھے سے تیز رفتار ٹرین آئی۔ جیسے ہی ٹرین اکشے کے قریب پہنچی،اکشے کا بازو ٹرین سے ٹکرا گیا ۔
اکشے ایک جھٹکے سے ریلوے ٹریک کے قریب گیا۔ اسے کافی چوٹیں آئی ہیں۔ ریلوے کے عملے نے اسے دیکھا اور 108 کو اطلاع دی اور اسے ایمبولینس میں ہسپتال لے گئے۔ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ علاج جاری ہے۔