نئی دہلی: 2؍نومبر
(زین نیوز؍ایجنسیز)
ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف ٹیم انڈیا کو عبرتناک شکست کے بعد تیز گیند باز محمد شامی کو نشانہ بنایا گیا۔ شامی کے مذہب کو نشانہ بناتے ہوئے کچھ صارفین نے انہیں غدار بھی کہا۔ اس کے بعد کپتان ویرات کوہلی نے ایسے ٹرولرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے یہ کیا ہے وہ ریڑھ کی ہڈی کے بغیر ہیں۔
تاہمٹرولرز کو ویرات کی ناراضگی پسند نہیں آئی اور ان کے بچے کے بارے میں گالیاں دینے اور غیر حساس تبصرے کرنے لگے۔ یہاں تک کہ عصمت دری کی دھمکیاں دیتے رہے۔ عصمت دری سے متعلق اس پوسٹ کو آندرے بورجیس نے شیئر کیا ہے۔
Kohli and Anushka’s 10-month-old daughter is getting rape threats because he decided to stand by his Muslim teammate, call out bigotry, and say discrimination on the basis of religion is wrong.
A 10-month-old child.
This is the India that we let happen.
— Andre Borges (@borges) October 31, 2021
صارفین نے کہا-
یہ اچھی بات ہے کہ ریپ کی دھمکیاں ملنے کے بعد سوشل میڈیا سے دور رکھا گیا، صارفین نے کوہلی کا ساتھ دیا ہے۔

ایک نے لکھا کہ جس طرح سے کچھ گھٹیا لوگ پہلے ہی وامیکا کو ٹرول کر رہے ہیں، اس سے ہمارے ملک کا لیول معلوم ہوتا ہے، یہ اچھی بات ہے کہ ویرات-انوشکا نے انہیں سوشل میڈیا سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا۔
the threat is given by someone in Pakistan…
Hindus never believe in physical harm towards meeting the ends requirements.
it’s part of Christian and Muslim culture ie abrahamic culture…
proof below on the originator of this tweet flaunting a pakistan flag and supported by you pic.twitter.com/CtksILtQEX— MpB 🇮🇳 (@MpBelmanje) November 1, 2021
ایک اور صارف نے لکھا کہ پاکستان سے کسی نے دھمکی دی ہے… ہندو کبھی جسمانی نقصان پہنچانے پر یقین نہیں رکھتے۔ یہ عیسائی اور مسلم ثقافت یعنی ابراہیمی ثقافت کا حصہ ہے… ذیل میں اس ٹویٹ کے موجد کے بارے میں ثبوت ہیں جس نے پاکستان کی حمایت کی اور پاکستان کے پرچم کو بلند کیا۔