نئی دہلی:27؍جولائی
(زین نیوز؍ایجنسیز)
سری لنکا میں موجود ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کرونال پانڈیا کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں جس کی وجہ سےان کے رابطےمیں آنے والے آٹھ کھلاڑی بھی کوارنٹائن کردیا گیا ہے۔ جس کے پیش نظر احتیاط کے طور پر ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جانے والا دوسرا ٹی 20 میچ ایک دن کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔

بی سی سی آئی کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کرونال پانڈیا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ میں کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اس کی وجہ سےٹیم انڈیا کے آٹھ کھلاڑیوں نے جوپانڈیا کے ساتھ رابطے میں آئے تھے کو بھی منفی رپورٹ آنے تک کوارنتائن میں بھیج دیا گیا ہے۔ میڈیکل ٹیموں نے آٹھ کھلاڑیوں کی قریبی رابطے کی شناخت کی ہے۔ بی سی سی آئی نے یہ بھی مزید کہا کہ اسکواڈ میں مزید وبا پھیلنے کے لئے پوری ہندوستانی ٹیم کا آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ جاری ہے
انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے اور حفاظت کے لئے دوسرا ٹی 20 ایک دن یعنی 28 جولائی کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔
اگرآگے سب کچھ ٹھیک رہا تو دوسرا ٹی ٹونٹی چہارشنبہ کو کھیلا جائے گا اور تیسرا ٹی ٹونٹی جمعرات کو کھیلا جائے گا۔
