جگتیال: یکم؍جنوری
زین نیوز
تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرز اسوسی ایشن کریم نگر و جگتیال کے وفد نے کانگریس کے سینئر قائد ورکن قانون ساز کونسل مسٹر ٹی۔ جیون ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے مختلف مسائل پر تفصیلی گفتگو کی اور ایک یادداشت پیش کی گئی۔-TRT-2017 کے 553 محفوظ جائیدادوں کو اے۔پی سب ارڈیننٹ سروس رول 22(2) h کے تحت ڈی ریزرو کیا جائے ۔ٹمریس سوسائٹی کے TGT&PGT URDUاردو کے محفوظ جائیدادوں کو ڈی ریزرو کیا جائے اور مرٹ اساس پر بھرتی کہ جائے۔وزیر اعلی کے وعدہ کے مطابق جلد ازجلد اسپیشل اردو ڈی ایس سی منعقد کیا جائے۔اُردو مدارس میں مخلوعہ جائیدادیں اور مطلوبہ جائیدادوں کی نشاندہی کرتے ہوئے تمام پوسٹس جلد از جلد پُر کئے جائیں ۔جس پر ٹی۔ جیون ریڈی نے مثبت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی اور C&DSE اور چیف سکریٹری اور ریاستی وزیر تعلیم خصوصی ملاقات و نمائندگی کرتے ہوئےان تمام مسائل کی یکسوئی کا تیقن دیا۔اس وفد میں (سید افضل محی الدین، شیخ حبیب الرحمن، قاضی محمد شجیع الدین صدر TS.UTTA ریم نگر سید مطہر الدین، عبد المجید اشتیاق سیکرٹری، محمد اظہارحسین ) کریم نگر (نسیم احمد، محمد سمیع الدین ، محمد فہیم الدین، ، محمد یوسف، محمد نجم الدین، محمد امتیاز الرحمن، محمد امجد حسین، محمد عبداللہ، محمد مقیم الدین، محمد خطیب الدین) جگتیال TS.UTTA کے صدر محمد عمران حسین، سید ایاز الرحمن سکریٹری، صفی العابدین، محمد عابد کورٹلہ، واجد خان، امینہ فاطمہ، اعجاز فاطمہ ، اسماء ثانیہ ،کوثر، کے علاوہ خواتین اراکین کی کثیر تعداد موجود تھی۔
