اْس شخص کو سالگرہ مبارک ہو جس کے بغیر میری زندگی ادھوری ہے : ثانیہ مرزا

تازہ خبر عالمی

دبئی:5؍فروری
ویب ڈیسک
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر شعیب ملک کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر اْن کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے شوہر کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔جس میں انھوں نے لکھا کہشعیب ملک سے بہت پیار کرتی ہوں اور ان کے بغیر نہیں رہ سکتیثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر شعیب ملک اور اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اْس شخص کو سالگرہ مبارک ہو جس کے بغیر میری زندگی ادھوری ہے۔ نے اپنے شوہر کو دْعا دیتے ہوئے کہا کہ یہ سال آپ کے لیے ڈھیر ساری خوشیاں اور کامیابیاں لیکر آئے۔ ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ جب آپ پریکٹس سے واپس آجائیں گے تو اْس وقت باقی کی

تصاویر: انسٹاگرام

باتیں بتاؤں گی۔ آخر میںانھوں نے کہا کہ شعیب! میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں۔واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ اْن کی شادی بھارت کے شہر حیدر آباد میں ہوئی تھی جب کہ ولیمہ شعیب ملک کے وطن پاکستان کے شہر سیالکوٹ کے نواحی علاقے میں ہوا تھا۔ دو مختلف کھیلوں کی دْنیا کے اس مشہور جوڑے کا دو برس کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام اذہان مرزا ملک ہے۔ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اپنی 40ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ اس موقع پر دْنیا بھر میں موجود اْن کے مداح اْنہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کررہے ہیں