Rain Hyderabad

تلنگانہ : آئندہ تین دنوں تک شدید سے شدید ترین بارش۔ ‘زرد الرٹ جاری

تازہ خبر تلنگانہ
گرج وچمک کی بھی پیش قیاسی
حیدرآباد۔11ستمبر
(زین نیوزڈیسک)
خلیج بنگال میں بنے کم دباؤ کے زیر اثر تلنگانہ کے بیشتر اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ سب سے زیادہ بارش بھدردری کتہ گوڑم ضلع کے سیتارام پٹنم میں 22.2 سینٹی میٹر، لکشمی دیوی پلی میں 12.3 سینٹی میٹر، کریم نگر ضلع کے پونچاپلی میں 14.4 سینٹی میٹر، محبوب آباد ضلع کے گڈورو میں 12.5 سینٹی میٹر، جگتیال ضلع کے ترملا پور میں 11 سینٹی میٹر بارش ہوئی۔
 موسلادھار بارش کی وجہ سے محبوب آباد ضلع میں کمبلاپلی منڈل پریشد کے پرائمری اسکولوں کل کلاس رومس میں پانی آگیاجس کے سبب طلبہ کو مشکل صورتحال کا سامنا کرناپڑا۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خلیج بنگال میں کم دباؤ کی  وجہ سے تلنگانہ میں شدید بارش ہو گی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے سدی پیٹ، یادادری بھونگیر، میڑچل ۔ملکاجگیری، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک، کاماریڈی، بھدرادری کتہ گوڑم، ورنگل، ہنمکنڈہ، محبوب آباد، کریم نگر، راجنا سرسلہ‘جگتیال اور نظام آباد اضلاع میں زرد الرٹ جاری کرتے ہوئے عہدیداروں چوکس کردیاگیا ہے۔
دریں اثناء اضلاع حیدرآباد، رنگاریڈی،نظام آباد، کاماریڈی،محبوب آباد، میڑچل ملکاجگری، سوریہ پیٹ، وقارآباد، کھم اور بھدرادری کتہ گوڑم میں گرج وچمک کے ساتھ ہلکی تا اوسط بارش کا امکان ہے ۔عہدیداروں نے بتایا کہ عوما شہر میں مطلع ابرآلود رہے گا اور شہر میں اوسط تاگرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔
اسی دوران ضلع میدک کے حویلی گھن پور میں 12سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ریاست کے بیشتر مقامات پر آج صبح ہی سے شدید بارش ہورہی ہے ۔اسی دوران ہوا کے کم دباو کا علاقہ شمال مغرب خلیج بنگال میں بنا ہوا ہے ۔اس کے مزید گہرے دباو میں تبدیل ہونے کا امکان ہے ۔