انوار الحق قاسمی(ترجمان جمعیت علماء روتہٹ نیپال)
دارالعلوم دیوبند ہی ایک واحد مذہبی ادارہ ہے،جس کی خدمات کا ڈنکا پورے عالم میں بجاہے۔ اور یہ اپنے عظیم کارناموں کی بنا دنیا کے سب سے مقبول اداروں میں اپنا نام شامل کرلیا ہے۔اس کے فیض یافتہ علماء دنیا کے کونے کونے میں علم کی شمعیں جلاکر اسلام کا پرچم بڑے ہی زور و شور سے لہرایاہے۔
یہی وجہ ہے کہ آج اگر کسی کے ذہن و دماغ میں اسلام کا خیال آتاہے،تو معا ہی دارالعلوم دیوبند کا بھی تصور آجاتاہے۔ دارالعلوم دیوبند کی خدمات اور علو شان کا اعتراف اپنوں نے کیا غیروں نے بھی کیا ہے۔یتی نرسمہا نند (جسے لوگ ابھی اسلام اور مسلمانوں کا سب سے بڑا دشمن سمجھتے ہیں،اس کےآئے دن اسلام مخالف خلاف بیان بازیوں کی بنا) جیسا اسلام دشمن شخص نے دارالعلوم دیوبند کو اسلام کا مرکز سمجھاہے اور اپنے ایک بیان میں یہاں تک کہہ ڈالا کہ آج دنیا میں اسلام سعودی عرب سے نہیں چلتا
؛بل کہ دارالعلوم دیوبند سے چلتاہے۔یہ بات بھارت میں کوئی کہنے والا نہیں ہے،امریکہ کی پارلیمنٹ میں یہ بات اٹھ چکی ہےکہ آج دنیا میں اسلام صرف دارالعلوم دیوبند سے چلتاہے۔ اللہ اللہ دارالعلوم دیوبند کی عظمت و تقدس کو سلام کہ اللہ نے دارالعلوم کو یہ عظیم الشان مقام عطا کیا کیا کہ آج دشمنان اسلام یہ کہنے پر مجبور ہیں اسلام دارالعلوم دیوبند کی بنا قائم ہے۔اللہ دارالعلوم کو مزید نمایاں درجات عطا فرمائے آمین یارب العالمین۔
