آزادی بزرگوں کی قربانیوں کا نتیجہ۔

تازہ خبر تلنگانہ

گنگا جمنی تہذیب کی برقراری وپیار و محبت کی فضا کو عام کرنے کی ضرورت
،جشن یوم آزادی ہند سے جمعیۃ علماء ہند کاماریڈی کے ذمہ داران کا خطاب
کاما ریڈی 15؍اگسٹ
(زین نیوز)
جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی کے دفتر پر جشن یوم آزادی ہند تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا، الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی نے پرچم کشائی انجام دی، اس موقع پر پر صدارتی خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی نے کہا کہ ہمارا ملک عزیز بھارت امن پیار محبت کا گہوارہ ہے،

اس ملک کی آزادی کے لیے ہمارے بزرگوں نے بلاتفریق مذہب تمام مذاہب والوں کو ساتھ لے کر انگریزوں سے بے شمار لڑائیاں لڑیں، حضرت ٹیپو سلطان شہید رحمتہ اللہ علیہ نے 1799ء میں انگریزوں کو ملک سے بھگانے کے لیے لڑائی لڑی، دشمن چونکہ چالاک تھا حضرت ٹیپو سلطان رحمتہ اللہ علیہ وطن کی خاطر شہید ہوئے۔

شیخ الہند رحمۃ اللہ علیہ نے تحریک ریشمی رومال کے ذریعے ملک کی آزادی کی تحریک چلائی اسی طرح تحریک خلافت، تحریک موالات ودیگر تحریکوں کے ذریعہ مہاتما گاندھی جی کی قیادت میں پورے ملک میں آزادی کی فضا بنائی گئی،آج بزرگوں کی قربانیوں کی برکت سے ہم آزادی کی سانس لے رہے ہیں، جمعیۃ علماء کے صدر محترم حضرت مدنی دامت برکاتہم نے بلاتفریق مذہب ملک کے کونہ کونہ کے انسانوں کی فلاح و بہبود گی، پیار ومحبت کی فضا کو عام کرنے کے لئے دن رات محنت میں لگے ہوئے ہیں،

اس موقع پر حافظ محمد مشتاق احمد نقشبندی، حافظ محمد یوسف حلیمی، میر فاروق علی خازن، حافظ عبدالواجد علی، شیخ اسماعیل صدر حلقہ بلال، محمد عبدالقیوم صدر حلقہ مدینہ، مولانا منظور عالم مظاہری صدر منڈل کاماریڈی، محمد نواز خان صاحب سرپرست مسجد نور و دیگر موجود تھے،

محمد سلیم الدین قائد ٹی آر ایس ورکن بلدیہ کو ان کی خدمات پر پر سراہتے ہوئے جمعیۃ کی جانب سے میر فاروق علی نے شال پوشی کی، محمد فیروز الدین پریس سکریٹری نے مومنٹس پیش کیا، اسی طرح جناب میر مقصود علی صاحب صدر جامع مسجد و مسجد قباء راجم پیٹ کی بے لوث خدمات پر صدر جمعیۃ حافظ فہیم الدین نے شال پوشی کرکے نیک تمناؤں اور دعاؤں سے نوازا۔

حافظ محمد خواجہ یاسین حلیمی نے نظامت کے فرائض انجام دیے حافظ محمد عبدالواجدعلی حلیمی و حافظ مجاہد منھاجی حافظ محمد عدنان ذاکر حسینی سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی حافظ محمد تقی الدین منیری جنرل سکریٹری جمعیۃ منڈل کاماریڈی محمد ماجد علی خان محمد حمزہ نے مہمانوں کا استقبال کیا طلباء نے پروگرام پیش کیا