نئی دہلی:14؍جون
(پریس ریلیز)
ویمن انڈیا موؤمنٹ (WIM) نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں طالب علم کارکن آفرین فاطمہ کے گھر کو مسمار کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔یوپی حکومت کی بلڈوزر سیاست اختلاف رائے کو دبانے کیلئے اپنے شہریوں کے خلاف ریاستی سرپرستی میں حملہ ہے۔ پولیس آمرانہ ریاست کے مقاصد حاصل کرنے کا آلہ کار بن چکی ہے۔
سب سے بڑی جمہوریت میں قانون کے مطابق عمل کہاں ہوا ہے؟۔ مسلمانوں کیلئے یہ واضح پیغام ہے کہ اگر وہ حکومت کے خلاف آواز اٹھائیں گے تو ان کا یہی انجام ہوگا۔ لیکن ہم فاشسٹ حکومت کے سامنے جھکنے سے انکار کرتے ہیں۔ ہم آفرین فاطمہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں انصاف دلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
