اندور:7؍جون
(زین نیوز)
بلاشبہ آم ہر ایک کا پسندید پھل اور مرغوب غذا ہےاسے پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہےیہ اپنی منفرد ذائقے اور لذت کی وجہ سے نہ صرف ہندوستان اور پاکستان بلکہ دنیا کےکئی ملکوں میں بھی بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے
لیکن کچھ آم بہت خاص ہوتے ہیںلوگ مختلف آموں کے شوقین ہوتے ہیں اور آم کی کئی قسمیں پائی جاتی ہیں مثلا لنگڑا، دسہری، سند ہاڑی، چونسا، سفیدا، طوطا پری اور کلمی۔ اسی طرح اور بھی قسم کے آم پائے جاتے ہیں۔ لیکن ان آموں میں ایک آم ’’ نورجہاں‘‘ ایسا بھی ہے جو کافی مقبولیت رکھنے کے ساتھ عوام کا پسندیدہ پھل مانا جاتا ہے

نور جہاں آم اپنے رسیلے پن کے علاوہ وزن دار ہونے کی وجہ سے اسےآموںکی ملکہ کے نام سے جانا جاتا ہے نور جہاں نام سے مشہورآم کی اس قیمتی قسم کے ذائقہ سے لوگ گزشتہ سال مایوس ہو کر رہ گئے تھے لیکن اس بار مناسب موسم کی وجہ سے اسکی اچھی فصل پیدا ہوئی ہے اور اس آم کے آنے سے پہلے ہی زیادہ قیمتوں پرفروخت ہوچکے ہیںریاست مدھیہ پردیش میں نورجہاں آم ایک ہزار روپئے میں فروخت ہورہا ہے
آم کی’’ نورجہاں ‘‘ نامی قسم پیدا کرنے والےچند درخت مدھیہ پردیش کے علی راج پورضلع کے کٹی واڑہ خطے میں پائے جاتے ہیں یہ علاقہ گجرات سے متصل علاقہ ہے ایک پھل کا وزن 300 کلو گرام تک ہو سکتا ہے
’’ نورجہاں آم‘‘ کے ماہر اسحاق منصوری نے کہا کہ اس بار نور جہاں آ م کی فصل اچھی رہی لیکن کوویڈ-19 پھیلنے کی وجہ سے آم کے کاروبار پر اثر پڑا ہے ہےانھوں نے بتایا کے ممکنہ طور پر موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کی وجہ سے سے پچھلے سال دو ہزار 2020 میں نورجہاں کے درختوں پر پھول نہیں کھل پائے تھے جس کی وجہ سے اسکےشوقین ہیں اس خاص ذائقہ سے محروم رہ گئے تھے
منصوری نے بتایا کہ سال 2019 میں نورجہاں کے پھلوں کا وزن او2.75 کلوگرام تھا اس کے بعد خریدار وں نے ایک پھل کی قیمت1200 روپئے تک مہنگی قیمت ادا کی تھی۔

اندور سے تقریباً 250 کلومیٹر دور رکھٹی واڑہ کے ایک آم کے کاشتکار شیوراج سنگھ جادو نےبتایاکہ میرے باغ میں نورجہاں کے تین درختوں پر کل 250 پھل لگےہیں اور بکنگ بہت پہلے ہو چکی ہے لوگوں نے ہم خرید لیا نورجہاں کی قسم کے ایک آم کی قیمت 500 سے 1000 ہے
یہ بھی پڑھیں : جمعیۃ علماء نظام آباد کے زیر انتظام پرائیوٹ اسکول کے ٹیچرس کوایک ماہ راشن کی فراہمی
انھوں نے کہاکہ جن لوگوں نے پہلے نورجہاں آم بک کروایا ہے ان میں مدھیہ پردیش کے علاوہ پڑوسی ریاست گجرات کے لوگ بھی شامل ہیںجاوو نے کہاکہ اس بار نور جہاںآم کے پھلوں کا وزن دو سے ساڑھے تین کلو کے درمیان ہے
باغبانی کے ماہرین نے بتایاکہ نور جہاں کے درخت پر جنوری ۔فروری سے عام طورپر پھول آنا شروع ہوجاتا ہےاور اس کے پاس جون کے شروع ہی فروخت کے لئے تیار ہو جاتے ہیں ہیں انہوں نے بتایا کے نورجہاں کا پھل ایک فٹ لمبا ہو سکتا ہے اس کیا وزن 150سے سو سے دو سو گرام کے درمیان ہوتا ہے