آیوش ڈاکٹروں کیلئے مرکزی وصوبائی حکومتوں کے اقدامات قابل ستائش.۔ڈاکٹر انور سعید
دیوبند، 12؍ مئی
(رضوان سلمانی)
جامعہ طبیہ دیوبند کے سکریٹری ڈاکٹر انور سعید نے پریس کو جاری ایک بیان میں بتایا ہے کہ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے گورکھپور شہر میں مہا یوگی گروگورکھ ناتھ آیوش یونیورسٹی قائم کی ہے ۔اسی تناظرمیں ڈاکٹر انور سعید نے دو یوم قبل مذکورہ یونیورسٹی کے چانسلرپروفیسرڈاکٹر اے کے سنگھ سے ایک رسمی ملاقات کی ہے ۔
ڈاکٹر انور سعید نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور صوبائی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور مرکز کے آیوش وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومتیں آیوش ڈاکٹروں کی ترقی کے لئے جو اقدامات کررہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں ۔یونیورسٹی کے چانسلر سے ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ آئندہ ایک یا دو مہینہ میں ایک پینل تشکیل دیا جائے گا تاکہ تمام آیوش یونیورسٹیوں کا معائنہ کرکے ان کو جلد از جلد منظوری عطا کی جاسکے ۔
ڈاکٹر انور سعید نے آیوش یونیورسٹیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے یہاں داخلوں کے عمل کو جلد از جلد پورا رکرلیں تاکہ تعلیمی کام شروع کیا جاسکے اور سلیبس کو بر وقت پورا کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ اس طریقہ کار سے تمام امتحانات طے وقت پر منعقد کرائے جاسکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہند کی جانب سے آیوش آپ کی جانب سے گود لئے گئے
آیوش دیہی علاقوں میں ڈاکٹروں کو گھر گھر جاکر غریب اور بے سہارا لوگوں کو بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ آیوش کے طرز علاج سے واقف کرانا چاہئے تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگ ایلوپیتھک طریقہ علاج کو ترک کرکے آیوش کے طرز علاج کو اپنائیں اور اسے ترقی کی راہ پر گامز ن کرنے میں اپنا تعاون دیںتاکہ حکومت کی جانب سے چلائے جانے والے سبھی آیوش ادارے کامیابی کی منزل تک پہنچ سکیں۔
ڈاکٹر انور سعید نے اس موقع پر گورکھپور کے آیوش یونیورسٹی کے چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اے کے سنگھ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے اور شال اوڑھا کران کا خیر مقدم کیا ۔