اکابر علماء کرام کی بے شمار قربانیوں سے ملک آزاد ہوا

تازہ خبر تلنگانہ

آزادی ہند کے 75 سال مکمل ہونے پر جشن آزادی ہند کو پراحتشام منانے جمعیۃ علماء کاماریڈی کا تمام محبان وطن سے پر خلوص گذارش

کاماریڈی : 10/ اگسٹ
(پریس ریلیز)
محمد فیروز الدین پریس سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی کی اطلاع کے مطابق حافظ فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی کی صدارت میں جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی کا جائزہ اجلاس بضمن ڈائمنڈ جوبلی تقاریب جشن آزادی ہند ضلعی دفتر جمعیۃ پر منعقد ہوا، جس میں صدارتی خطاب میں حافظ فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی نے کہا کہ ملک کی آزادی کے 75 سال مکمل ہورہے ہیں، آزادی وطن کے لیے ہمارے اکابر نے بے شمار قربانیاں پیش کیں ہے، ان قربانیوں کو یاد کریں، نیز قوم کے بچوں کو محب وطن بنانے کے لیے ضروری ہیکہ ملک کی آزادی کے لئے دی گئی قربانیوں سے واقفیت ہو تب جاکر ہی ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار نبھاسکیں گے ،

اس موقع پر ذمہ داران جمعیۃ بالخصوص حافظ محمد مشتاق احمد صاحب حلیمی نائب صدر ضلعی جمعیۃ علماء کاماریڈی مفتی عمران خان قاسمی صدر سٹی جمعیۃ علماء کاماریڈی ،مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری ترجمان مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی حافظ محمد عدنان ذاکر حسینی سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی حافظ یوسف انور حلیمی جنرل سکریٹری سٹی جمعیۃ، حافظ سید عمران رکن ، مولانا نظرالحق قاسمی صدر منڈل جمعیۃ کاماریڈی، مولانا منظور عالم مظاہری جنرل سکریٹری، حافظ تقی الدین منیری سکریٹری، حافظ عبدالحلیم سکریٹری، عزیز الدین عزیز صدر جمعیۃ حلقہ اسلام پورہ، محمد حنیف صدر جمعیۃ حلقہ نور، محمد جانی رکن جمعیۃ حلقہ نور محمد مظہر سکریٹری منڈل جمعیۃ مولانا شعیب قاسمی صاحب حافظ محمد مقیم الدین منیری محمد ماجد علی خان محمد انور بھائی کے علاوہ دیگر احباب موجود تھے ذمداران جمعیۃ نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی تمام منڈلوں کے دفاتر پر جشن آزادی ہند پراحتشام طور پر منایا جائے گا
نیز تمام منڈلس کے جمعیۃ علماء سے وابستہ ذمہ داران و کارکنان سے جشن آزادی ہند تقاریب کے اہتمام کی گذارش کی ہے۔محبان وطن سے تمام تقاریب جشن آزادی ہند میں شرکت کی گذارش کی گئی
حافظ محمد مبین منیری کی قرات کلام پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا