مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی کیساتھ ملک کی مختلف ریاستوں میں نوجوانوں کی جانب سے پرتشدد مظاہرے
نئی دہلی : 17؍جون
(زیڈ ایم این ایس)
طلبہ مرکزی حکومت کی مسلح افواج میں بھرتی کی نئی اسکیم ‘اگنی پتھ’ کے خلاف مسلسل تیسرے دن یعنی جمعہ کو احتجاج کر رہے ہیں۔پی ایم مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی کے علاوہ بہار، یوپی، ہریانہ، ہماچل‘ تلنگانہ‘ سمیت ملک کی سات ریاستوں میں نوجوانوں کی جانب سے پرتشدد مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
دفاعی عہدیداروں کی بھرتی کے لیے مرکز کی نئی ‘اگنی پتھ’ اسکیم کے خلاف ملک کے کئی حصوں میں مظاہرے پرتشدد ہوگئے ،احتجاج کے دوران تلنگانہ میں ایک نوجوان پولیس کی گولی کا نشانہ بنا اور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
تلنگانہ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صنعت کے وزیر کے۔ ٹی راما راؤ نے جمعہ کو کہا کہ یہ تحریک ملک میں بے روزگاری کے مسئلہ کی عکاسی کرتی ہے۔
The violent protests against #AgniveerScheme is an eye-opener & acute indicator of the magnitude of unemployment crisis in the country
Pehle Desh ke Kisan Ke Saath खिलवाड़ Aur Ab Desh ke Jawan Ke Saath खिलवाड़
From One Rank – One Pension to proposed No Rank – No Pension!
— KTR (@KTRBRS) June 17, 2022
تلنگانہ کے ریاستی وزیر آئی ٹی مسٹر کے ٹی آر نے اپنے ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں لکھا کہ "اس ‘اگنی پتھ اسکیم کے خلاف پرتشدد مظاہرے ملک میں بے روزگاری کے بحران کی شدت کو ظاہر کرتے ہیں اور (لوگوں کی) آنکھیں کھولتے ہیں۔” ملک میں پہلے دیش کے کسان کے ساتھ کھلواڑ اور اب دیش کے جوان کے ساتھ کھلواڑکیا جارہا ہے ۔ایک رینک ایک پنشن کی تجویز دی لیکن کوئی رینک نہیں کوئی پنشن نہیں۔
راہل اور پرینکا گاندھی نے پی ایم مودی پر طنز کیا۔
کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر تینوں خدمات میں بھرتی کے لئے نئی "اگنی پتھ” اسکیم پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ اپنے "دوستوں” کی آوازوں کے علاوہ کچھ نہیں سن سکتے ہیں۔ ساتھ ہی پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے مطالبہ کیا کہ اس اسکیم کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔
Protest against the #AgniveerScheme in PM #Modi ji’s Parliament Constituency Varanasi…@kishanreddybjp, @bandisanjay_bjp, Is this sponsored by @trspartyonline too? #JustAsking #Agnipath #Agniveer #AgnipathRecruitmentScheme @KTRTRS pic.twitter.com/sqmBXCeUCv
— Putta Vishnuvardhan Reddy (@PuttaVishnuVR) June 17, 2022
اگنی پتھ اسکیم کے خلاف جاری مظاہروں کی وجہ سے ایسٹ سنٹرل ریلوے نے 9 ٹرینیں منسوخ کر دی ہیں، جب کہ 9 ٹرینوں کو مختصر کر دیا گیا ہے۔ ملک کی کئی ریاستوں میں فوج میں بھرتی ہونے کے خواہشمند نوجوانوں نے زبردست مظاہرہ شروع کر دیا ہے۔ مشتعل نوجوانوں نے ریلوے اور سرکاری املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔
نوجوانوں کے احتجاج کی وجہ سے کل 200 ٹرین خدمات متاثر ہوئی ہیں۔ ملک بھر میں 35 ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ 13 کو مختصر کر دیا گیا ہے۔ ایکلویہ چکرورتی (سی پی آر او) نے کہا کہ ایسٹ سنٹرل ریلوے کے دائرہ اختیار میں مختلف اسٹیشنوں پر چلنے والے نوجوانوں کے احتجاج کی وجہ سے 8 ٹرین خدمات متاثر ہوئیں۔ 12335 مالدہ ٹاؤن – لوک مانیہ تلک (ٹی) ایکسپریس اور 12273 ہاوڑہ – نئی دہلی دورنتو ایکسپریس منسوخ کردی گئی ہیں۔
جمعہ کو اندور میں تقریباً 600 نوجوانوں نے ریلوے پٹریوں پر جمع ہوئے کئی ٹرینوں کو روکا اور مسلح افواج میں بھرتی کی نئی ‘اگنی پتھ’ اسکیم کے خلاف پتھراؤ کیا۔ صورت حال پر قابو پانے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کے ساتھ آنسو گیس کے گولے داغے۔ پولیس کمشنر ہری نارائن چاری مشرا نے بتایا کہ تقریباً 600 نوجوان مختلف گروپوں میں آئے اور شہر کے لکشمی بائی نگر ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹریوں پر جمع ہوئے، جس سے کچھ ٹرینوں کو زبردستی رکنے پر مجبور کیا
دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے جمعہ کو کہا کہ ملک بھر میں جاری احتجاج اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک کے نوجوان دفاعی دستوں میں بھرتی کی اسکیم ‘اگنی پتھ’ کو کبھی بھی قبول نہیں کریں گے۔ قبل ازیں اروند کیجریوال کی زیر قیادت عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے اسکیم کو واپس لینے کے نوجوانوں کے مطالبے کی حمایت کی تھی، لیکن ساتھ ہی مظاہرین کو توڑ پھوڑ اور آگ لگانے کے بجائے جمہوری طریقے سے اپنے احتجاج کا اظہار کرنے کا حق استعمال کرنے کی درخواست کی۔