رنگاریڈی:8؍ستمبر
(زین نیوز)
محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے تلنگانہ ریاست کے رنگاریڈی ضلع میں سائٹ انجینئر ونود کو اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جبکہ وہ اپنے چیمبر میں شکایت کنندہ سرینواس کے پاس سے 7ہزار روپئے رشوت طلب و قبول کررہا تھا۔
رنگاریڈی ضلع کےممبا پور موضع میں ضلع پریشد ہائی اسکول میں 4 بیت الخلاء تعمیر کرنے کے لئے ٹی ایس ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن رنگاریڈی نے سرنیواس نامی شخص کو کنٹراکٹ دیا تھا۔کنٹراکٹر سرنیواس کی جانب سے انجام دئیے گئے کاموں سے متعلق تین لاکھ زیر التوا ء بلوں کے لئے سائٹ انجینئر ونودر سے ربطہ پیدا کیا ۔
جس پر سائٹ انجینئر ونود نے بل پاس کرنے کے لیے 7 ہزار روپے رشوت طلب کی جس کے بعد سرنیواس نے اے سی بی عہدیداروں سے رابط پیدا کرتے ہوئے شکایت درج کروائی ۔تاہم آج شام اے سی بی عہدیداروں نے ٹی ایس ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے دفتر واقع فرید مرزا پارٹمنٹ لکڑی کا پل حیدرآبادمیں رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا۔اس کے قبضہ سے مذکورہ رقم کو برآمد کرلیا۔ جس کی طبی رپورٹ مثبت برآمد ہوئی
اے سی بی کے ڈی ایس پی سوریہ نارائن نے بتایا کہ ونود کو معزز اسپیشل جج برائے ایس پی ای اور اے سی بی کیسس سامنے پیش کیا ۔
