نئی دہلی : 4؍ستمبر
(زین نیوز ڈیسک)
ایشیا کپ 2022 کے سپر 4 میں ہفتہ کو سری لنکا نے پہلے میچ میں افغانستان کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی سری لنکا نے گروپ مرحلے میں شکست کا بدلہ لے لیا۔ افغانستان کی جانب سے 176 رنز کا ہدف سری لنکا نے 19.1 میں حاصل کر کے شاندار فتح درج کرائی۔
اس کے ساتھ ہی افغانستان کے اوپنر رحمان اللہ گرباز نے 45 گیندوں پر 4 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 84 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ انہوں نے اس اننگز کے ساتھ ایشیا کپ میں ہندوستانی کپتان روہت شرما کا ایک بڑا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
افغانستان کے اوپنر رحمان اللہ گرباز نے ایشیا کپ کے سپر 4 میچ میں سری لنکا کے خلاف 45 گیندوں پر 4 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 84 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کھیلی ۔
اس اننگز کی وجہ سے انہوں نے ہندوستانی کپتان روہت شرما کا ایشیا کپ میں بنایا گیا بڑا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ دراصل ایشیا کپ کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہندوستانی کپتان روہت شرما نے سب سے زیادہ 83 رنز بنانے کا ریکارڈ چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے سال 2016 میں 83 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ اب وہ ایشیا کپ T20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف 84 رنز بنانے والے 20 سالہ رحمان اللہ گرباز اب ایشیا کپ 2022 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس معاملے میں انہوں نے پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ساتھ ہی یہ سری لنکا کے خلاف ان کا سب سے بڑا اسکور بھی ہے۔
رحمان اللہ گرباز ایشیا کپ 2022 میں اب تک کھیلے گئے تین میچوں میں مجموعی طور پر 135 رنز بنا چکے ہیں۔ وہ اس ٹورنامنٹ میں 45 کی اوسط اور 166.66 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنا رہے ہیں
