حیدرآباد31اگست
(زین نیوز)
تلنگانہ اسٹیٹ انجینئرنگ، ایگریکلچر اینڈ میڈیکل ۔ 2022 انجینئرنگ داخلہ کونسلنگ میں شرکت کیلئے پروسیسنگ فیس کی ادائیگی اور سرٹیفکیٹس کی تصدیق کیلئے سلاٹ بکنگ کی آخری تاریخ میں یکم ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔
سرٹیفکیٹس کی تصدیق اور ویب آپشنس کو استعمال کرنے کی تاریخ بالترتیب 2 اور 3 ستمبر ہے۔انٹرمیڈیٹ پبلک ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کامیاب طلبہ کی سہولت کیلئے یہ فیصلہ لیا گیا
جن کے نتائج کا اعلان آج کیا گیا، محکمہ تکنیکی تعلیم نے پروسیسنگ فیس کی ادائیگی اور سلاٹ بکنگ کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے ویب سائٹ https://tseamcet.nic.in/ دیکھیں۔