ایم ایل اے دیشمکھ سورت سے بھاگ کر ناگپور پہنچے۔ زبردستی انجکشن لگا کر بے ہوش کرنے کا الزام

تازہ خبر قومی

میں ادھو ٹھاکرے کا شیوسینک تھا رہوں گا۔

ممبئی : 22؍جون
(زیڈ ایم این ایس)

مہاراشٹر میں سیاسی طوفان کے درمیان ایک اور سنسنی خیز موڑ میں، شیو سینا کے ایم ایل اے نتن دیشمکھ، جن کے بارے میں پہلے خیال کیا جاتا تھا کہ وہ باغی سینا لیڈر ایکناتھ شندے میں شامل ہو گئے ہیں، نے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی حمایت میں آواز اٹھائی ہے۔

اس نے دعویٰ کیا کہ اسے "اغوا” کر کے گجرات کے سورت لے جایا گیا سورت کے ہوٹل سے ناگپور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ ناگپور پہنچنے کے بعد ایم ایل اے دیشمکھ نے کہا کہ مجھے اسپتال لے جانے کے بعد 20 سے 25 لوگوں نے زبردستی انجکشن لگایا۔ وہ انجیکشن کیا تھے، مجھے نہیں معلوم۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بے ہوش کرنے کی کوشش کی گئی جس کی وجہ سے میں کچھ سمجھ نہیں پایا۔ میں ادھو ٹھاکرے کا شیوسینک تھا، شیوسینا میں رہوں گا۔

سورت کے مقامی شیوسینا لیڈر پریش کھیر نے میڈیا کو بتایا کہ نتن دیش مکھ ہوٹل سے نکل کر ایک چوراہے پر آئے، جہاں انہوں نے ممبئی جانے کے لیے ہم سے مدد مانگی۔ جب ہم چوراہے پر پہنچے تو پولیس انہیں پکڑ کر ہوٹل لے جا رہی تھی۔ ہم نے بھی اس کا پیچھا کیا، لیکن ہمیں ہوٹل کے بار میں روک دیا گیا۔

شیو سینا کے ایم ایل اے نتن دیش مکھ جو سورت سے ناگپور واپس آئے ہیں نے میڈیا کہ نمائندوںسے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ100-150 پولیس والے مجھے اسپتال لے گئے اور یہ بہانہ کیا کہ مجھ دل پر حملہ ہوا ہے۔ وہ میرا آپریشن کرنا چاہتے تھے، اس بہانے مجھے نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔ میرا بلڈ پریشر کنٹرول میں ہے‘ مجھے کچھ نہیں ہوا ہے
خدا کے فضل سے، میں ٹھیک ہوں، میں ادھو ٹھاکرے کے ساتھ ہوں”

جب وہ ممبئی جانے کو لے کر ہنگامہ کر رہے تھے۔ میڈیا کو ملی اطلاع کے مطابق ہوٹل میں ہنگامہ آرائی کے دوران مقامی پولس افسر اور ایم ایل اے کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس کے بعد نتن کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

شیوسینا کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا ہے کہ نتن دیش مکھ کو سورت کے ایک ہوٹل میں دل کا دورہ پڑا ہے، لیکن بی جے پی کے لوگ انہیں یرغمال بنا رہے ہیں۔

راوت نے مزید کہاکہ ان کے 9 ایم ایل ایز کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی مکمل تحقیقات کرے گی۔ 9 ایم ایل اے ممبئی واپس آنا چاہتے ہیں، لیکن انہیں واپس نہیں آنے دیا جا رہا ہے۔

یہاں، منگل کو نتن دیشمکھ کی بیوی پرانجلی نے اکولا پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی تھی۔ پرانجلی نے شکایت میں کہاکہ ان کے شوہر منگل کی صبح تک اکولا میں ان کے گھر آنے والے تھے، لیکن پیر کی شام سے ان کا فون نہیں مل رہا ہے۔ میرا شوہر لاپتہ ہو گیا ہے اور اس کی جان کو خطرہ ہے۔

سیاسی ہلچل کے دوسرے دن ایکناتھ شندے سمیت 40 باغی ایم ایل اے خصوصی پرواز سے گوہاٹی پہنچے۔ بی جے پی قائدین نے ان کا استقبال کیا۔ انہیں ایئرپورٹ کے باہر تین بسوں کے ذریعے ہوٹل لے جایا گیا۔

اس دوران سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما خود اس کی نگرانی کر رہے ہیں

۔کل شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نےٹویٹ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ایم ایل اے کو بی جے پی نے سورت میں رکھا ہوا ہے۔ اسے ممبئی سے اغوا کیا گیا تھا۔ پیر کی رات جب اس نے فرار ہونے کی کوشش کی تو گجرات پولیس اور غنڈوں نے اسے مار مار کر بےحال کردیا۔ کیا گجرات کی سرزمین پر تشدد ہے؟

سنجے راؤت کا یہ ٹویٹ اس وقت آیا جب نتن دیش مکھ کی بیوی پرانجالی نے اپنے شوہر کے ‘لاپتہ’ ہونے کے بارے میں پولیس میں شکایت درج کروائی تھی کیونکہ وہ پیر کی رات سے نہیں پہنچ پائے تھے، اور پولیس سے کہا تھا کہ وہ اسے جلد تلاش کرے۔

مہاراشٹرا اس وقت سیاسی ہنگامہ آرائی کا مشاہدہ کر رہا ہے کیونکہ شیو سینا کے رہنما ایکناتھ شندے اور کئی دیگر ایم ایل ایز نے منگل کے روز کوئی رابطہ نہیں کیا اور ایسا لگتا ہے کہ پارٹی کے خلاف بغاوت کر دی ہے، جس سے بڑی سیاسی تنظیموں کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

شندے دیگر ایم ایل اے کے ساتھ آج صبح آسام کے گوہاٹی پہنچے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں 40 ایم ایل ایز کی حمایت حاصل ہے۔ جب کہ شندے کیمپ اس کے اندر ہونے والی پیش رفت پر چپ سادھے رہے،”ہم نے بالاصاحب ٹھاکرے کی شیوسینا کو نہیں چھوڑا ہے۔ ہم اسے نہیں چھوڑیں گے۔ ہم بالاصاحب کے ہندوتوا کی پیروی کرتے رہے ہیں اور اسے آگے لے کر جائیں گے۔”