ایکریڈیشن کارڈز24-2022 کیلئے صحافیوں سے درخواستیں مطلوب : ضلع کلکٹر جی روی

تازہ خبر تلنگانہ

جگتیال : 24؍مئی
(پریس نوٹ)
ضلع کلکٹر جی روی نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ ضلع میں سال 24-2022 کے لئے دو سال کی مدت کیلئے ایکریڈیشن کارڈ کے اجرائی کے لئے صحافیوں سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔

سال 2019 میں جاری کردہ ایکریڈیشن کارڈز کی مدت 31 جون تک ختم ہونے کے پیش نظر نئے ایکریڈیشن کارڈز کی اجرائی کے لئے اہلیت رکھنے والے صحافیوں سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔ضلع جگتیال کے صحافیوں کو 25 مئی سے محکمہ اطلاعات کی آن لائن ویب سائٹ https:/ipr.telangana.gov.in کے تحت دکھائے گئے

میڈیا ایکریڈیشن لنک پر کلک کرنا ہوگا اور صحافیوں کی مکمل تفصیلات درج کرنی ہوں گی۔ آن لائن درخواست فارم میں درخواست گذار کی تصویر، تعلیمی قابلیت اور دستاویزات شامل ہونی چاہئیں۔

آن لائن درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 4 جون ہے۔ضلع جگتیال سے متعلقہ اہلیت رکھنے والے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کو اس موقع سے استفادہ کرنے کی اپیل کی جاتی ہے۔