جگتیال:27؍جون
(زین نیوز)
انسداد رشوت ستانی (انٹی کرپشن بیورو) کے عہدیداروں نے اور ایک رشو ت خور سب انسپکٹر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھو ں پکڑ لیا ضلع جگتیال میں رواں ماہ یہ دوسرا واقعہ ہے جب اے سی بی کے عہدیداروں نے سب انسپکٹر کو رشوت لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن میں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

17؍ جون کو جگتیال پولیس اسٹیشن سے وابستہ سب انسپکٹر شیوا کرشنا کو بھی اے سی بی نے پولیس اسٹیشن میں رشوت لینے کےبعد رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا تھا ایک ماہ میں دو سب انسپکٹران پولیس کے رشوت خوری کے معاملہ میں اے سی بی عہدیداروں کی جانب سے گرفتاری پر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ضلع جگتیال کے میں محکمہ پولیس میں رشوت خوری کس طرح عروج پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نےتلنگانہ ریاست کے ضلع جگتیال کے کتھلا پور منڈل پولیس اسٹیشن سے وابستہ سب انسپکٹر پولیس پردھوی دھر‘ اور رائٹر رمیش کو 10؍ہزار روپئے رشوت ریت کی غیر قانونی منتقلی کے معاملہ میں ایک شکایت کنندہ سے قبول کرنے کے بعد رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
تفصیلات کے مطابق کتھلاپور منڈل ناگول پیٹا موضع سے تعلق رکھنے والا اُپر پلی ناگار اجونامی ایک شخص کی ٹراکٹر ریت کی منتقلی کے دوران دودن قبل جمعہ کے روز ندی کے پاس پکڑ لی گئی تھی سب انسپکٹر نے مقدمہ درج کرلیا تھا ۔ دو دن بعد شکایت نے ٹراکٹر چھوڑانے کے لئے سب انسپکٹر سے رجوع ہونے پر سب انسپکٹر معاملہ رفع دفع کرنے کے لئے 15؍ہزار روپئے رشوت طلب کی۔ ناگا راجو نے اپنی معاشی پریشانی و تنگی کا حوالہ دیا اور کہاکہ جو بھی معاملہ ہوگا وہ عدالت میں دیکھ لے گا ۔جس پر سب انسپکٹر نے 10؍ہزار روپئے طلب کیےجس کے بعد ناگا راجو نے انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں سے شکایت درج کروائی۔
اے سی بی کی ایک ٹیم نےآج جال بیچھا کرسب انسپکٹرپردھو ی دھر اور کانسٹبل رائٹررمیش کو کتھلا پور پولیس اسٹیشن میں رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔اے سی بی عہدیداروں نے ملزم پردھو ی دھر اور کانسٹبل رائٹررمیش پر ایک مقدمہ درج رجسٹرر کرلیا اور انہیں انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا ۔اس کارروائی میں اے سی بی ڈی ایس پی بھدریا او رعملہ نے حصہ لیا۔اسپیشل برانچ کورٹلہ ہیڈ کانسٹبل عبدالرشیدنے بھی حصہ لیا
