ایک عالم کی موت سارے عالم کی موت ہے

بین الریاستی قومی

حضرت مولانا قاری سید عثمان منصور پوری کے انتقال پر تحفظ ختم نبوت جگتیال کی تعزیت
جگتیال12 ؍مئی
(زین نیوز)
موت العالِم موت العالَم
بقاء اور دوام صرف اللہ پاک کی ذات کو واجب ہے،موت ایک حقیقت ہے جس سے کسی کو مفر نہیں، لیکن بعض افراد کی موت صرف انکے اہل خانہ کو ہی نہیں بلکہ امت کے ایک بڑے طبقہ کو یتیم کرجاتی ہے

انہیں بزرگ شخصیات میں سے ایک شخصیت، شیخ الاسلام حسین احمد مدنی ؒ کے داماد ، استاذ حدیث و نائب مہتمم دارالعلوم دیوبند وملکی صدر جمعیت العلماء ہند امیر الہند حضرت مولانا قاری سید عثمان منصور پوریؒ ابھی ابھی مؤرخہ ۲۱ مئی مطابق ۸شوال المکرم بروز جمعہ سوا ایک بجے اپنے مالک حقیقی سے جاملے

آپ کے انتقال پرمجلس تحفظ ختم نبوت جگتیال اور جمیع علماء و حفاظ و شہریان جگتیال رنجیدہ ہیں اور خدائے ذوالجلال کے روبرو دست بدعاء ہیں کہ اللہ پاک آپ کی مغفرت فرمائے آپ کے خدمات کو قبول فرمائے امت کو آپ کا نعم البدل عطافرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل و اجر جزیل عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین دعاءگو صدر و جنرل سیکرٹری مجلس تحفظ ختم نبوت جگتیال