نرمل :5؍جولائی
(زین نیوز)
تلنگانہ ریاست کے نرمل ضلع میں پیش آئے ایک اندوہناک واقعہ میں ایک خاندان کی تین کم عمر بہنوں کی موت واقع ہوگئی ۔ نرمل ضلع کے تانور منڈل کے سنگن تالاب سے آج صبح تین لڑکیوں کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں جس کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے

بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ شاما14 سالہ انجلی‘ اور14 سالہ ویشالی‘16 سالہ سنیت سے اپنے گھر سے لاپتہ ہوگئیں تھیں۔ لڑکیوں کے لاپتہ ہونے کے بعد پریشان افراد خاندان ‘ اپنے قریبی رشتہ داروں اور موضع کی عوام سے انکے متعلق دریافت کیا ۔
تاہم آج صبح موضع کے تالاب میں تینوں کی نعشیں تیرتی ہوئی پائی گئیں۔مقامی افراد نے دیکھنے کے بعد پولیس کو مطلع کیا۔اطلاع پر پولیس جائے واردات پر پہنچ کر نعشوں کو نکلوایا۔پولیس نے پنچنامہ کرتے ہوئے نعشوں کوبغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانے منتقل کردیا۔

تاہم اس حادثہ کی وجوہات کا علم نہ ہوسکا۔آیا یہ اتفافی حادثہ تھا ؟یا خودکشی ؟ یا قتل‘ پولیس نے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
