ایک ہی خاندان کے 5 لوگوں کے قتل سے پریاگ راج پھر دہل گیا

تازہ خبر جرائم حادثات قومی

اندرون ہفتہ وحشیانہ قتل کا یہ دوسرا واقعہ۔قتل کے بعد گھر کو آگ لگادی

پریاگ راج: 23؍اپریل
(زین نیوز)
پریاگ راج کے سنگم شہر میں اجتماعی قتل کی وارداتیں رکنے کا نام نہیں لے رہی ہیں جس کی وجہ سے پولیس انتظامیہ کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان کھڑا ہو گیا ہے۔ تازہ معاملہ ضلع کے تھانہ تھروائی میں واقع گاؤں کھیراج پور کا ہے جہاں نامعلوم حملہ آوروںنے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو تیز دھار ہتھیاروں سے قتل کر دیا۔

یہی نہیں واردات کے بعد ملزمان نے گھر کو آگ لگا دی۔ واقعہ کے بعد علاقہ میں کہرام مچ گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق خاندان کے افراد کو اینٹوں اور پتھروں سے مار کر بے دردی سے قتل کیا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔فرانزک اور ڈاگ سکواڈ کی ٹیم جائے وقوعہ کی جانچ کر رہی ہے۔

تازہ واقعہ میں تھروائی تھانہ علاقہ کے تحت کھیوراج پور میں ہفتہ کی صبح ایک ہی خاندان کے پانچ لوگوں کے قتل سے علاقہ میں کہرام مچ گیا ہے۔ ایس پی گنگا کراس آفیسر سمیت بھاری پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ اس کے ساتھ ہی واقعہ کی اطلاع ضلع مجسٹریٹ سنجے کھتری اور ایس ایس پی پریاگ راج اجے کمار کو بھی دی گئی ہے۔ کچھ ہی دیر میں ضلع مجسٹریٹ پریاگ راج سنجے کھتری اور ایس ایس پی پریاگ راج اجے کمار موقع پر پہنچ سکتے ہیں۔ دوسری جانب اسنیفر ڈاگز کی ٹیم اور فرانزک ماہرین بھی واقعے کی تحقیقات کے لیے موقع پر پہنچ گئے ہیں

واقعہ کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے۔ گاؤں والوں سے موصولہ اطلاع کے مطابق تمام متوفی گھر کے برآمدے میں سو رہے تھے۔ ساتھ ہی گھر کے اندر سے دھواں بھی اٹھتا ہوا پایا گیا ہے۔ جسے پولیس اور فائر بریگیڈ نے بجھایا۔ تاہم واقعے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

مقتولین میںراج کمار (55) مرحوم رام اوتار کا بیٹا‘کسم دیوی (53) بیوی شہزادہ‘ منیشا کماری (25) معذور بیٹی راجکمار‘سویتا (23) سنیل کمار‘میناکشی (2) سالہ بیٹا سنیل کمار شامل ہیں
پریاگ راج کے سنگم شہر میں اجتماعی قتل کی وارداتیں رکنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ گزشتہ ہفتے نواب گنج کے کھگل پور گاؤں میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو گلا دبا کر قتل کر دیا گیا تھا اور گھر کے سربراہ کی لاش پھندے پر ملی تھی۔

اس واقعہ کی تحقیقات مکمل نہیں ہوئی تھی کہ سوراون میں دو افراد کے قتل نے لوگوں کو چونکا دیا۔ اس کے بعد اب ایک ہی خاندان کے 5 افراد کا قتل پولیس انتظامیہ کی جلد بازی پر سوالیہ نشان؟

بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے پریاگ راج میں ایک ہی خاندان کے پانچ لوگوں کی ہلاکت پر ٹوئٹ کرکے غم کا اظہار کیا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ نے لکھا، ‘اتر پردیش کے پریاگ راج میں ایک ہی خاندان کے پانچ لوگوں کے وحشیانہ قتل کی خبر انتہائی افسوسناک، قابل مذمت اور تشویشناک ہے۔ حکومت واقعہ کی تہہ تک جائے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کو یقینی بنائے۔