ایک ہی پتہ پر72؍پاسپورٹ کی اجرائی۔ دو پولیس عہدیداروں کے بشمول آٹھ گرفتار

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد:24؍فروری
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
سائبر آباد کمشنرپولیس وی سی سجنار نے ایک پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے بتایاکہ بودھن پاسپورٹ کیس کے سلسلے میں آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہےجن میںاسپیشل برانچ کے اے ایس آئی ملیش راؤ اور اے ایس آئی انیل کمار شامل ہیں تین مفرور ملزمین کی تلاش جاری ہےکمشنرپولیس نے کیس کی تفصیلات بتلاتے ہوئے کہاکہ بودھن میں 72 پاسپورٹ حاصل کیے گئے ہیں جو ایک ہی پتہ پر بنائے گئے ہیں گذشتہ ماہ بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے تین مسافر وں کے پاسپورٹ مشکوک ہونے پر ایمگریشن عہدیداروں نے اطلاعات فراہم کی ہیں ان افراد تفتیش پر پتہ چلا کہ جعلی دستاویزات کے ذریعے پاسپورٹ حاصل کیے گئے تھے

تلنگانہ ریاست کے نظام آباد ضلع کے بودھن منڈل سے دبئی جانے کے دوران یہ افراد پکڑ ے گئے اس معاملہ کا اہم ملزم نتیہ داس عرف سنجیو بدٹلونے تمام کو پاسپورٹ فراہم کا تحقیقات میں انکشاف ہوا ہےیہ تمام پاسپورٹ دوبار دبئی بھیجنے کے لئے بنائے گئے تھے۔اس معاملہ میں دو پولیس عہدیداروں نے بغیر کسی تحقیقات کے پاسپورٹس کی اجرائی کی اجازت دی تھی اس معاملہ کا اہم ملزم نتیہ داس عرف سجنیو بدٹلو ایک پاسپورٹ کے لئے دس ہزار سے تیس ہزار روپئے وصول کیا تھا ۔

عہدیداروں کو تحقیقات میں یہ پتہ چلا کہ مغربی بنگال سے 60 آدھار کارڈس لائے گئے تھےکمشنر پولیس نےبتایاکہ جعلی دستاویزت کے ذریعہ پاسپورٹ حاصل کرنے والے 72 افراد میں سے19 افراد ملک کو چھوڑ چکے ہیں ماباقی افراد کہاں چھپے انھیں دریافت کیا جارہا ہے