باراتیوں سے بھری بولیرو ٹریلر سے ٹکرا گئی، 9 ہلاک، دو کی حالت تشویشناک

تازہ خبر جرائم حادثات

سدھارتھ نگر : 22/مئی
(زین نیوز)
اتر پردیش کے سدھارتھ نگر سے ایک سڑک حادثہ کی دل دہلا دینے والی افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔ جس میں 9 لوگوں کی موت واقع ہوگئی ہے

بتایا جا رہا ہے کہ رات دیر گئے 1:00 سے 1:30 کے درمیان باراتی پروگرام ختم ہونے کے بعد گھر واپس جا رہے تھے یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب شادی سے واپس آنے والی ایک بولیرو نے سڑک کے کنارے کھڑے ٹریلر کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ حادثے میں سات افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ دو لوگوں کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔

حادثے میں اب تک کل نو افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ دو زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ یہ واقعہ ہفتہ کی رات جوگیا کوتوالی علاقہ کے نوگڑھ بنسی روڈ پر واقع کٹیا گاؤں کے قریب پیش آیا

دراصل، شہرت گڑھ تھانہ علاقہ کے محلہ گاؤں سے باراتیوں سے بھری بولیرو بنسی کوتوالی علاقے کے ایک گاؤں گئی تھی۔ شادی سے واپسی کے دوران دیر رات بولیرو جوگیا کوتوالی علاقے کے نوگڑھ بنسی روڈ پر واقع کٹیا گاؤں کے قریب پہنچی تھی کہ سڑک کے کنارے کھڑے ٹریلر سے پیچھے سے ٹکرا گئی۔

حادثے کی تیز آواز سن کر گاؤں والے موقع پر پہنچ گئے۔ گاؤں والوں نے جلدی میں بچاؤ کا کام شروع کر دیا۔ پولیس کو بھی واقعہ کی اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر گاؤں والوں کی مدد سے لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا، حادثے میں کل 9 افراد کی موت ہو گئی ہے، جب کہ دو افراد شدید زخمی ہیں، جن کا علاج جاری ہے۔ باراتیوں سے بھری بولیرو میں کل 11 افراد سوار تھے

۔اس پورے واقعہ کے بارے میں کوتوال جوگیا دنیش کمار سروج نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ فی الحال زخمیوں کا علاج جاری ہے، مرنے والوں کے لواحقین کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ پولیس اس سلسلے میں مزید کارروائی کر رہی ہے

چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے سدھارتھ نگر میں سڑک حادثہ میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرنے والوں کے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو مناسب علاج فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے

وزیر اعظم کے دفتر کے مطابو وزیر اعظم نے ایک کروڑ روپے کے ایکس گریشیا کا اعلان کیا ہے۔ سدھارتھ نگر، یوپی میں ایک حادثے میں جان گنوانے والوں کے لواحقین کے لیے PMNRF کی طرف سے 2 لاکھ روپے۔ زخمیوں کو ایک لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ 50,000