بدنام زمانہ معطل سی آئی کو 5 دن کی پولیس تحویل

تازہ خبر تلنگانہ

حیات نگر عدالت کی اجازت خاطی عہد یدار کی جیل سے ونستھلی پورم پولیس اسٹیشن منتقلی

حیدرآباد۔18 جولائی
(زین نیوز)
خاتون کی عصمت ریزی کے الزامات کا سامنے کرنے والے بدنام زمانہ معطل سب انسپکٹر پولیس ناگیشور راؤ کو پولیس ریمانڈ میں دے دیا گیا۔

حیات نگر کی عدالت نے خاطی ناگیشور راؤ کو دن کے لئے پولیس ریمانڈ کی اجازت دی۔ جس پر پولیس حیات نگر نے معطل انسپکٹ پولیس ناگیشورر اؤ کو چیرلہ پلی جیل سے لیکر وستھلی پورم پولیس
اسٹیشن روانہ ہوئی تا کہ اس کے ساتھ مذکورہ واقعہ کے تعلق سے پوچھ تاچھ کی جاسکے۔

ناگیشور راؤ پر ونستھلی پورم پولیس اسٹیشن حدود میں رہائش پذیر خاتون کے ساتھ عصمت ریزی اقدام قتل اور دھمکانے جیسے اقدامات ہیں جس کے خلاف متعلقہ پولیس نے پہلے ہی ایک مقدمہ درج رجسٹر کر کے 10 جولائی کو گرفتار کیا اور اسے 11 جولائی کو بیج کے اجلاس پر پیش کرنے کے بعد تحویل میں دید پا گیا تھا۔

تاہم تحقیقات میں پیش رفت کی خاطر وسھلی پورم پولیس اسٹیشن کی جانب سے داخل کردہ پٹیشن کو حیات نگر کی عدالت نے قبول کرتے ہوئے پانچ دن کی پولیس تحویل کی اجازت دی ہے ۔

ناگیشور راؤ کو ونستھلی پورم اپنے ساتھ لے کر اقدام قتل کی جگہ کے بشمول کار حادثہ کے مقام کو لے جاۓ گی تا کہ معاملہ کوری کنسٹرکشن کیا جا سکے