برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا دورۂ ہند ملتوی

تازہ خبر عالمی

لندن: 6؍جنوری
زین نیوز ڈسک
وزیر اعظم برطانیہ بورس جانسن نے اپنا دورۂ ہند ملتوی کرتے ہوۓ یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت سے بھی معذرت کرلی۔خبر رساں ادارہ کے مطابق وزیراعظم برطانیہ بورس جانسن جاریہ ماہ ہندوستان کا دورہ کرنے والے تھے جن کو حکومت ہند نےیوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی مدعو کیا تھا۔تاہم کورونا کی نئی شکل کےسامنے آنے کے بعدبرطانیہ میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بیچ اپنا دورہ ہند ملتوی کردیا ہے۔وزیر آعظم برطانیہ کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس کی نئی قسم کے سامنے آنے اور اس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث ہندوستان کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔اس ضمن میں انھوں نے ہندوستانی وزیراعظم مسٹرنریندر مودی سے فون پر بات کرتے ہوئے اپنے دورہ ہندکو ملتوی کرنے کے تعلق سےآگاہ کردیا ہےاور کہاگیا کہ انکا یہ دورہ مارچ کے تیسرے ہفتہ میں ہوگا۔