جگتیال:6؍اپریل
( زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
جگتیال کے132KV برقی سب اسٹیشن میں بحیثیت آوٹ سورسنگ ملازم خدمات انجام دینے والےبرا مہیندرر نامی 38سالہ شخص نے اپنے مکان واقع ایس آر ایس پی دھرور کیمپ میں دوپٹہ سے پھانسی لیکر خود کشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق برقی سب اسٹیشن میں آوٹ سورسنگ آپرئیٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے برا مہیندرکوچھ ما ہ قبل سڑک حادثہ میں سر پر گہرئ چھوٹیں آئیں تھی جس کے بعد سے اسکی دماغی حالات ٹھیک نہیں تھی ۔
متوفی کو اہلیہ کےعلاوہ دو لڑکیاں ہیں افراد خاندان کی شکایت پر جگتیال ٹاون پولیس نے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانے منتقل کردیا۔
آپرئیٹر اےبرا مہیندر کی خودکشی کی اطلاع پرٹرانسکوایمپلائز یونین کے قائدین نے متوفی کے مکان پہنچ کرغمزدہ افرادخاندان کوپرسہ دیا اور اپنے گہرے غم کا اظہار کیا۔
