بندر کو بھگانے کی کوشش‘ انجینئرفوت

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد
زین نیوز
حیدرآباد میں پیش آئے ایک حادثہ میں سافٹ ویر انجینئر نے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھایہ حادثہ کوکٹ پلی حیدرآباد میں پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق سنگا ریڈی ضلع ظہیر آباد سے تعلق رکھنے والا تیس سالہ لوکیش نامی سافٹ ویر انجینئر گچی باولی کی ایک کمپنی بحیثیت انجینئر خدمات انجام دے رہا تھا اپنے اہل خانہ کے ہمراہ جیا نگر کوکٹ پلی میں مقیم تھا ۔ اس علاقہ میں بندروں کی بہتات ہے ‘ گذشتہ دن وہ اپنے مکان میں دفتری کاموں میں مشغول تھاکہ بندر کھڑکی سے اندر داخل ہوگیا جس کے بعد لوکیش لوہے کی سلاخ سے بندر کو بھگانے کی کوشش کررہا تھاکہ مکان کے قریب سے گذر نے والی برقی تاروں کی زد میں آگیا۔ مقامی افراد نے اسے فوری دواخانے منتقل کیا گیا تب تک وہ فوت ہو چکا تھا